data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-29

 

 

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کی باتیں تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی اسلام آباد کے تمام وارڈز میں اپنے کونسلرز کھڑے کرے گی اور انتخابی میدان میں بھرپور قوت کے ساتھ اترے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، نائب امرا اور دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کی بات چھیڑ  کر ایک بار پھر تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے، جو واضح طور پر بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی عوامی دباؤ میں آ کر 15 فروری 2026 کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر چکا ہے، لیکن حکومت تیسری بار بھی اس انتخابی عمل سے بھاگنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام 1125 وارڈز کی نشستوں پر جماعت اسلامی اپنے کونسلرز کے امیدواران کھڑے کرے گی اور انتخابی میدان میں بھرپور قوت کے ساتھ اترے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے عوام اپنے بنیادی جمہوری حقوق سے مزید محروم نہیں رہ سکتے۔ اس بار جماعت اسلامی حکومت کو بھاگنے نہیں دے گی اور ان کے ہر قدم پر نظر رکھے گی۔ انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ اسلام آباد کے لوگوں کا حق ان کو دینا پڑے گا اور بلدیاتی انتخابات ہر صورت میں مقررہ تاریخ پر کرانے ہوں گے۔ جماعت اسلامی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ شہر اقتدار میں بلدیاتی نظام کو مزید یرغمال نہیں بننے دے گی اور قانونی و عوامی محاذ پر حکومت کا مضبوطی سے مقابلہ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ خود اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی مہم میں شریک ہوں گے جماعت اسلامی اسلام آباد میں منتخب ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔

 

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اسلام ا باد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اسلام ا باد میں کہ اسلام ا باد اسلام ا باد کے میں بلدیاتی کہا کہ نے کہا کرے گی گی اور

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن