data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-08-12

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نواب خاندان تاجپور کے چشم و چراغ، اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم عبدالواحد لغاری کے بھائی، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب مجاہد بلوچ ، تنظیم اساتذہ کے مرکزی رہنما پروفیسر نصراللہ لغاری کے چچا اور رہبر ادبی سوسائٹی کے روح رواں نواب عبد الرحمن لغاری انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ہفتہ کو درگاہ نواب فقیر ولی محمد لغاری تاجپور نزد ٹنڈو جام میں  ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا نمازجنازہ میں علاقے کے سیاسی سماجی رہنما جماعت اسلامی کے ذمے داران اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو،ناظم عمومی محمد دین منصوری اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے نواب عبدالرحمن لغاری کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر

سٹی 42: سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ انسانی حقوق کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے، ان کی تعیناتی سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی۔

 محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر کو پانچ سال کی مدت کے لیے کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن اقبال احمد ڈیتھو کو عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن کا منصب خالی تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے کمیشن کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سابق نگران وزیر اعلی سندھ بھی رہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا