الرحیم سوسائٹی کے الاٹیز رجسٹری کے لیے میدان میں آئیں، کامریڈ اقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-4-8
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں اب شکایت کرنے پر صوبائی وزرا ، بااختیار افسران کی کھلی کچہری میں مارپیٹ کا سلسلہ چل نکلا ہے ،متاثرین شکایت کنندہ کس دروازے کو کھٹکھٹائیں ، سائٹ ایریا میں قائم رہائیشی اسکیموں کے الاٹیز تمام واجبات ادا کرنے کے باوجود رجسٹریوں سے محروم ہیں ، مہران کو آپریٹو سوسائیٹی کے الاٹیز کیلئے تو شاندار جدوجہد چل رہی ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے ، اب الکریم سوسائیٹی کے الاٹیز بھی اپنی رجسٹریوں کے حاصلات کیلئے میدان عمل میں آئیں گے ۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان صوبائی کمیٹی سندھ کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے سائیٹ ایریا میں الاٹیز کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ سوسائیٹی کے مالکان اپنی بہتر ساکھ رکھتے ہیں لیکن الاٹیز کو رجسٹریوں میں تاخیر کے باعث بے چینی جنم لے رہی ہے ، مالکان اپنی بہتر ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے الاٹیز کو رجسٹریاں فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔ الاٹیز نے اپنے پلاٹوں پر مکانات تعمیر کرلیئے ہیں ، الاٹیز کے پاس سوسائیٹی کے مصدقہ دستاویزات تو موجود ہیں لیکن رجسٹریاں نہیں ۔لہذا مالکان سوسائیٹی فی الفور الاٹیز کو رجسٹریاں فراہم کریں ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوسائیٹی کے
پڑھیں:
یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
یورپی یونین نے سرچ انجن کے شعبے میں مبینہ اجارہ داری کا غلط استعمال کرنے پر گوگل کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے کمپنی پر 89 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر)کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کمپنیوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کیا اور اپنی مختلف سروسز کو ناجائز برتری فراہم کی۔
یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوگل نے سرچ انجن میں اپنی مضبوط پوزیشن استعمال کرتے ہوئے شاپنگ، ٹریول، گیمز اور دیگر سروسز کو سرچ نتائج میں نمایاں جگہ دی، جبکہ حریف کمپنیوں کی سروسز کو نیچے دکھایا گیا، جس سے منصفانہ مسابقت متاثر ہوئی۔
کمیشن نے کہا کہ یہ طرزِ عمل ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (Digital Markets Act) کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنی سروسز کے حق میں امتیازی یا جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں۔
یورپی کمیشن نے گوگل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ کمپنی نے گوگل پلے اسٹور پر ایپ ڈویلپرز کو صارفین کو متبادل ادائیگی کے طریقوں سے آگاہ کرنے سے روکا، تاکہ گوگل کی سروس فیس برقرار رہے۔ کمیشن کے مطابق یہ عمل بھی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مقصد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اجارہ داری کو روکنا ہے۔
کمیشن نے گوگل کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرے، بصورت دیگر کمپنی کو مزید جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب گوگل نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی کمیشن کے اس اقدام سے یورپی صارفین اور کاروباری اداروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ یورپی یونین نے گوگل کے خلاف کارروائی کی ہو۔ 2018 میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اجارہ داری کے الزام پر گوگل پر 4.7 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جبکہ 2017 میں سرچ انجن کے شعبے میں مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کو 2.8 ارب ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں ان مقدمات میں گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکی انتظامیہ اس سے قبل یورپی یونین کی بعض تجارتی اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔