2025-11-04@16:56:12 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«درختوں کی کٹائی»:

    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اہم اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے درختوں کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس، ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات قوم کی امانت ہیں، ان کی لوٹ مار برداشت نہیں کی جائے گی، درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہوں گے۔ صباء قمر نے صحافی نعیم حنیف کو الزامات لگانے پر 10 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس...
    سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں...
    رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    طاہر جمیل:انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت؟ شہر میں درختوں کی کٹائی کے واقعات نہ رک سکے۔ ایک ہفتے کے دوران درخت کاٹنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ کینال روڈ پر گارڈن ٹاؤن کے قریب دفاتر کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گرین بیلٹ پر لگے تنا آور درخت کاٹ دیے گئے۔ حالانکہ عدالت اور پنجاب حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے پر پابندی عائد ہے۔ پی ایچ اے کی کمزور نگرانی کے باعث شہریوں نے درختوں کی کٹائی کو معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی گارڈن ٹاؤن کے مقام پر ایک شہری نے درخت کاٹا، جبکہ چند روز قبل مغلپورہ میں بھی درختوں کی کٹائی کی گئی تھی۔ فیصل آباد ؛ گٹر میں کام کرنیوالے 3...
      خیبر پختونخوا کا ضلع اپر دیر اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز وادیوں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں اپر دیر کے تھل کوہستان، کمراٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بار بار آنے والے تباہ کن سیلابوں کی زد میں آچکے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ماہرین کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر دیر بھی 2022، 2023 اور 2024 کے سیلابوں سے بری طرح متاثر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سیلاب کی بڑی وجہ، حکومتی پالیسی کیا ہے؟ ان تباہیوں کی بنیادی وجوہات میں موسمیاتی تغیرات (کلائمیٹ چینج) اور گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی شامل ہیں، جس کے باعث نہ صرف گھنے جنگلات تیزی...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی تباہی کا ذمہ دارجنگلات کی بے دریغ کٹائی کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتوں کے فنانسرز اور بااثر افراداس کٹائی میں ملوث ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، محفوظ مستقبل، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومتوں کی ناکام پالیسیز اور مفاد پرست عناصر کی پشت پناہی ہے۔ درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔پانی کا بحران جماعت اسلامی کےری بلڈ پاکستان منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ ارلی وارننگ سسٹم نہ لگانا سنگین...
    جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال  کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،  مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری  اطلاع ممکن ہوگئی۔  جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا...
    اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پولن الرجی کے باعث پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپرملبری کے خاتمے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025کا جائزہ لیا گیا۔اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پھلدار، سایہ دار اور خوشبودار درختوں کی شجرکاری مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پولن الرجی کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں موجود تمام پیپرملبری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپرملبری کے خاتمے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025 کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پھلدار، سایہ دار اور خوشبودار درختوں کی شجرکاری مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پولن الرجی کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں موجود تمام پیپرملبری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کا حکم دیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک ایف نائن پارک میں 5,072 جبکہ شکرپڑیاں میں 10 پیپرملبری کے درخت کاٹے جا چکے ہیں، شہر کی سڑکوں اور نالوں کے کنارے سے تقریباً...
    ماحولیاتی پالیسی گروپ نے کٹائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیر کی میراث کے ساتھ سنگین ناانصافی قرار دیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ تقریباً پانچ سو برس پرانے یہ درخت ثقافتی، تاریخی اور ماحولیاتی اہمیت کے حامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں صدیوں پرانے چنار کے درختوں کی کٹائی کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے، سیاسی رہنماوں، ماہرین ماحولیات اور کارکنوں نے ورثہ اور ماحول دشمن سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”پریزرویشن آف سپیسیفائیڈ ٹریز ایکٹ 1969“ کے تحت چنار کے درختوں کی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ورثے اور ماحولیاتی...
۱