حکومت فوری پیٹرول کے نرخ کم کرے ،پروفیسرمحبوب
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کرے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کمترین سطح پرآگئی ہیں۔قیمتوں کو عالمی مارکیٹ کی سطح پر لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر94روپے89پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35پیسے ٹیکس عائد ہے یعنی ایک لیٹرپیٹرول کی قیمت میں36فیصد اور ایک لیٹرڈیزل کی قیمت میں35فیصد ٹیکس ہے۔حکومت نے عوام پر ٹیکسز اور چارجز کا ناجائز بوجھ ڈالا ہوا ہے، جس کو فی الفور ختم کیا جائے۔ عالمی منڈی میں فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہو جائے تو مقامی سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مسلسل عوام کو نشانہ بنا رہی ہے، حکمران اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں، جاگیردار اور بڑے سرمایہ دار ٹیکس نہیں دیتے،تعلیم کو عام آدمی کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے، پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، پنجاب میں سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کیا جا رہا ہے، آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد ہے، ان حالات میں ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول اور آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری آزادیوں کے لیے بڑی تحریک کا آغاز کرے گی، پرامن مزاحمت کریں گے اور ان شاء اللہ ملک کو لٹیروں اور غاصبوں سے نجات دلائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی قیمت
پڑھیں:
پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غزہ میں قابض افواج کی تازہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں بلکہ حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی پامالی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ان حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ یہ کارروائیاں خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
پاکستان نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے تسلسل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اسرائیل کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، جو امن کے بجائے ظلم اور قبضے کے ذریعے اپنی برتری برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کو ان جارحانہ کارروائیوں سے باز رکھیں اور جنگ بندی معاہدے کی پاسداری یقینی بنائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اپنے دیرینہ اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔