پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پاکستان کےسابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔
شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعے سے ہو رہا ہے جس کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا
اسٹار کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) چھوڑ دینے کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو بھی گرنے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گرگئی اور اس کمی کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے کم ہوکر 9.6 بلین ڈالر ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد، چنئی سپر کنگز 24 فیصد اور سن رائزر حیدرآباد کی برانڈ ویلیو 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسی طر ح راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں بھی 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی کے علاوہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں، فاف ڈوپلیسی اور معین علی اس بار پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔