اسلام آباد: این سی سی آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک 8 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو مالی فراڈ میں ملوث تھا۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان بیرون ملک، خصوصاً برطانیہ میں مقیم رشتہ دار یا دوست بن کر شہریوں کو میڈیکل ایمرجنسی کے بہانے سے رقم دینے پر مجبور کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مالی فراڈ کے خلاف نیب مستعد، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے ایک شہری سے 15 لاکھ روپے ہتھیائے اور رقم مرکزی ملزم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی۔
گرفتار افراد میں محمد سلمان، محسن جمیل، نزاکت علی، مہتاب علی، محمد شاہ نواز، ناصر علی، عابد حسین اور فہد جبار شامل ہیں۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پیکا سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان سادہ لوح افراد کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بعد چیک بکس اپنے پاس رکھتے تھے اور بہاولپور کے رہائشی تھے۔
مزید پڑھیں: پشاور: آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 2 غیر ملکی گرفتار
انہوں نے اپنی کارروائیاں بہاولپور اور آس پاس کے علاقوں میں انجام دیں، جبکہ رقم نکالنے کے لیے اسلام آباد آتے تھے، جہاں این سی سی آئی اے نے انہیں گرفتار کرلیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wemews این سی سی آئی اے کارروائی مالی فراڈ ملزمان گرفتار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این سی سی ا ئی اے کارروائی مالی فراڈ ملزمان گرفتار مالی فراڈ
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بلوچستان میں کارروائیاں، غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار
کوئٹہ:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کےخلاف 89 مقدمات درج کیےگئے اور 112 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے45 ہزار 730 امریکی ڈالر اور 190 ملین روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی اور 4کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے بھی برآمد کیےگئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رواں سال بجلی چوری میں ملوث ملزمان کےخلاف 4771 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور 5کروڑ 67 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصرکے خلاف 409 مقدمات درج کیے گئے اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 3567 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
بریفنگ کے مطابق رواں سال کے دوران 39 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتارکیا گیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے منظم جرائم کے خلاف بلوچستان زون کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ کا بھی اعلان کیا اور ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف سخت کارروائی اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور بجلی چوری اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بلوچستان زون کی عملی کارکردگی کومزید بہتر بنانےکے لیے پلان طلب کرلیا، اس دوران انہوں نے اپنے دورے میں ایف آئی اے کی عمارتوں، دفاتر اور دستیاب سہولیات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور بلوچستان زون میں لاجسٹک سہولیات کی بہتری کےلیے بھی جامع رپورٹ طلب کی۔