سندھ رینجرز کی کارروائی، نان کسٹم پیڈ اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل فونزکی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔
سندھ رینجرزنےخفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکرخان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کر لیے گئے ۔ برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونزاورمزدا ٹرک مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شدہ نان کسٹم پیڈ کارروائی کرتے اسمارٹ فونز
پڑھیں:
اسرائیل نے پرائمری اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی
اسرائیل نے تمام پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 2 فروری 2026 سے ہوگا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزارتِ تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا یہ فیصلہ بچوں پر اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے وزیرِ تعلیم یوآو کیش نے کہا کہ یہ نئی پالیسی ملکی و بین الاقوامی تحقیق کے بعد مرتب کی گئی تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور مثبت تعلیمی ماحول میسر آئے۔
اس اقدام سے بچوں میں سوشل میڈیا کے بے جا استعمال میں کمی، غیر موزوں مواد تک رسائی کی روک تھام اور کلاس روم میں توجہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔
موبائل فونز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کلاس روم میں آگاہی پروگرام اور والدین کے ساتھ مکالمے کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
جس کا مقصد والدین اور بچوں کے اس پابندی سے متعلق شکوک و شبہات کو دور اور ذہن سازی کرنا ہے تاکہ موبائل فون کے متوازن اور صحت مند استعمال کا تصور اجاگر ہو سکے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں تعلیمی سال کے آغاز یعنی ستمبر 2025 سے تل ابیب کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پہلے ہی پابندی نافذ ہے۔
دارالحکومت میں پابندی میونسپلٹی کے خودمختار فیصلے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی جب کہ اس سے پہلے اسرائیل میں موبائل فون پر پابندی کا اختیار ہر اسکول کو الگ سے حاصل تھا۔
یاد رہے کہ دنیا کے کئی ممالک پہلے ہی اسکولوں میں اسمارٹ فون ممنوع قرار دے چکے ہیں جن میں آسٹریلیا اور فرانس بھی شامل ہیں۔
یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخر میں 30 فیصد جبکہ 2024 کے آخر میں 40 فیصد تعلیمی نظاموں نے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر جزوی یا مکمل پابندی نافذ کی تھی۔