سندھ رینجرز، نان کسٹم اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام، سیکڑوں فونز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
رئیس گوٹھ (نیوزڈیسک)سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنےحب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل فونزکی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےاسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونزاور61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کرلیے ہیں۔
سندھ رینجرزنےخفیہ معلومات کی بنیاد پرکارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ رئیس گوٹھ لکی لکی چڑھائی جامعہ فاروقیہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئےنان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکرخان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کر لیے گئے ۔ برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونزاورمزدا ٹرک مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونز اسمارٹ فونز رئیس گوٹھ
پڑھیں:
جنرل باجوہ نے فیض حمید سے کہا تھا رانا کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ، رانا ثنا کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دورِ حکومت میں اہم فیصلے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور عمران خان کی باہمی مرضی سے ہی کیے جاتے تھے، ایسا ممکن ہی نہیں کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی اجازت کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔
ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک بریفنگ کے موقع پر ان کی ملاقات جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید سے ہوئی، اس ملاقات کے دوران جنرل باجوہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رانا بہت موٹے ہو گئے ہیں، جیل میں تو بہت اسمارٹ تھے، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔
رانا ثناء نے جنرل باجوہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ ہی نے بنوایا تھا اور میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اس کا حساب اسی دنیا میں ہو، یہ بات اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ اس وقت ریاستی معاملات کس طرح چند شخصیات کے ہاتھ میں تھے۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا اور مخالفین کے خلاف مقدمات بنوانا ایک معمول بن چکا تھا، ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھے، جن کا مقصد سیاسی دباؤ ڈالنا تھا۔