یوکرین امن مذاکرات سے پہلے نیٹو رکنیت کی خواہش چھوڑنے کرنے کے لئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف: یوکرینی صدر نےکہاہے کہ امن مذاکرات سے قبل نیٹو کی رکنیت کی دیرینہ خواہش چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
زیلنسکی نے اتوار کے روز اپنی اس تجویز کو کیف کی طرف سے دی گئی رعایت کے طور پر بیان کیا جو برسوں تک نیٹو کی رکنیت کے لیے دباؤ ڈالنے اور اب مستقبل میں روسی حملوں کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
صدر ولادیمیر زیلینسکی نے برلن میں امریکی سفیروں اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ ملاقاتوں سے قبل کہا ہے کہ وہ مغربی سلامتی کی ضمانتوں کے بدلے نیٹو میں شمولیت کے اپنے دیرینہ عزائم کو ترک کرنے کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ امریکا، یورپی شراکت دار اور دیگر اتحادی قانونی طور پر پابند حفاظتی ضمانتیں فراہم کر سکتے ہیں۔
زیلنسکی کاکہنا تھاکہ”شروع ہی سے، یوکرین کی خواہش نیٹو میں شامل ہونے کی تھی یہ حقیقی سیکورٹی کی ضمانتیں ہیں لیکن امریکہ اور یورپ کے کچھ شراکت داروں نے اس سمت کی حمایت نہیں کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔