Jasarat News:
2026-06-03@02:27:21 GMT

سینئر وکیل قاضی انور کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251215-08-13

 

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل قاضی انور نے پارٹی کی موجودہ قیادت پر الزامات عائد کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کی صوبائی صدارت سمیت پارٹی کے دیگر عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔رہنما پی ٹی آئی قاضی انور نے کہا کہ کور کمیٹی اور دیگر عہدوں سے بھی مستعفی ہو گیا ہوں کیونکہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی ہے۔واضح رہے کہ ان کا استعفا گزشتہ روز پاکستان بار  کونسل کے انتخابات میں ناکامی کے بعد سامنے آیا ہے، انہوں نے آئی ایل ایف صدارتی عہدے سمیت پی ٹی آئی کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہو رہا، کپیسٹی چارجز کے سبب بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں، قائمہ کمیٹی تجارت
  • شدید گرمی میں سندھ میں 22 گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، شرجیل میمن
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور