Jasarat News:
2025-12-15@01:20:38 GMT

مبین راجپوت کی EOBIملازم کے نارواسلوک کی مذمت

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) اس ادارہ کا قیام ملک کے غریب محنت کشوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن اداکرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا تا کہ غریب محنت کشوں کا بھلا ہوسکے، لیکن بد قسمتی سے آج اس ادارے کے افسران محنت کشوں کو کسی خاطر میں نہیں لاتے او ر ان غریب محنت کشوں کو پنشن کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے کے لیے مجبور کر دیتے ہیں اور بالآخر غریب محنت کش تھک ہار کر یا تو اپنی زندگی ختم کر لیتے ہیں یا پھر گھر بیٹھنے کو ترجیحی دیتے ہیں لیکن اگر کچھ غریب محنت کشوں کے نمائندوں لیبر فیڈریشن کے عہدیداران کے ذریعے اپنی جائز اور قانونی پنشن کے حصول کے لیے لیبر فیڈریشن کے نمائندوں کو اپنے مسائل حل کروانے کے لیے دیتے ہیں جس پر EOBI کے افسران کا رویہ انتہائی جارحانہ اور تکلیف دہ ہوتا ہے جس کی تازہ مثال یہ ہے کہ نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی جب ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کی ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی میں غریب محنت کشوں کا پنشن کا کیس جمع کروانے گئے جو کہ EOBIریجنل آفس کورنگی کے ریجنل ہیڈ نے ظالمانہ اقدام کرتے ہوئے کورنگی ریجن نے محنت کش کی منیمم پنشن بنائی جبکہ اس کی پنشن فارمولہ پنشن ہونی چاہیے تھی کیونکہ اس کی سروس بہت زیادہ تھی اسی محنت کش کا کیس جمع کرتے ہوئے EOBI کے ملازم عرفان احمد جو کہ درخواستیں وصول کرتے ہیں اس نے درخواست لیتے ہی فورا فیصلہ صادر کردیا کہ یہ پنشن صحیح بنی ہے جس پر تکرار کی گئی تو عرفان احمد جو کہEOBIکا ملازم ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ محنت کشوں کے ساتھ انتہائی نرم رویہ اور سکون سے محنت کشوں کے دکھ درد سن کر اس کا ازالہ کرے جبکہ ازالہ کرنے کے بجائے انتہائی بد تمیزی اور مغلظات بکنا شروع کردیں اور دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ عرفان احمد کی اس حرکت کی وجہ سے معاملہ انتہائی خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے سینئر نائب صدر مبین راجپوت نے چیئرمین EOBI، ڈائریکٹر جنرل EOBI اور بورڈ آف ٹرسٹی کے ارکان اور تمام محنت کشوں کی جملہ تنظیموں فیڈریشنوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرفان احمد کی دھمکیوں اور بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔ عرفان احمد کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مزید یہ کہ سندھ کے تمام ریجنل ہیڈ اور ان کے افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ محنت کشوں کے ساتھ اور لیبر فیڈریشن کے نمائندوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ بصورت دیگر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستا ن بھر میں EOBIکے ظالم افسران کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لیبر فیڈریشن محنت کشوں کے عرفان احمد کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔

  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہے، اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی، سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 وزیرخزانہ نے کہا کہ  ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی،وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔

اُن کا مز ید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبوں کی مشاورت آگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
 

متعلقہ مضامین

  • حکومت PIA ریٹائریز و پنشنرز کے مسائل حل کرے‘ پیارے
  • محمد عرفان واجبات کے ساتھ بحال
  • ہوٹلز فیڈریشن رہنما کا انتقال
  • محنت کشوں کی طبی سہولت کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ سعید غنی
  • سڈنی میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم کی فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت
  • رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پٹرولیم لیوی میں اضافہ آپشن‘ غریب پر بوجھ کم آئے گا: وفاقی وزیر 
  • وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب
  • کھلی کچہر ی میں تاجر کیساتھ توہین آمیز رویہ، سائٹ ایسوسی ایشن کی مذمت