محنت کشوں کی طبی سہولت کے لیے اقدامات کیے جائیں‘ سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر محنت و انسانی وسائل سندھ /چیئرمین گورننگ باڈی سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں اور محنت کشوں کو صحت کی اعلیٰ اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اقدامات کیے جائیں۔ سیسی کے تحت ایک مکمل سہولیات سے بھرپور کینسر اسپتال کی بھی فزیبلٹی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیسی کی گورننگ باڈی کے 175 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑو، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو، اراکین گورننگ باڈی سیسی انجینئر عبدالجبار میمن، دانش خان ، محمد خان ابڑو، عبد الوحید شورو، زہرہ خان، مختار حسین اعوان، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سعادت میمن، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن وسیم جمال بھی موجود تھے۔ اجلاس میں گلشن اقبال اور ملیر میں سیسی کے دو نئے ڈائریکٹوریٹ اور اس کے ساتھ 2 ڈسپنسری کے فوری قیام کی منظوری دی گئی، عمارت کی تعمیر سے قبل کرایہ کی جگہ پر کام کا آغاز کرنے کے لیے فی الحال ان دفاتر کے کرایہ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیسی سروس رولز 2023 کے گزٹ نوٹیفیکیشن میں سنگین بے ضابطگیوں پر موجودہ رولز کو فوری طور منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سیسی ملازمین کی سینیارٹی اور ملازمت کے دیگر تمام معاملات کو سیکرٹری محنت کی سربراہی میں اپیلیٹ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، سیسی کے ریٹائرڈ ملازمین کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے پر ارکان گورننگ باڈی نے کہا کہ اس پر سیسی کے موجودہ قانون کے مطابق انہیں سہولت فراہم کی جائے۔ اجلاس میں حکومت سندھ کے فیصلہ کے مطابق آئندہ سیسی میں جونیئر کلرک کی بھرتی کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت گریجویشن اور کمپیوٹر کی تعلیمی قابلیت کو لازمی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں بینظیر مزدور کارڈز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور ارکان گورننگ باڈی کی جانب سے اس سلسلے میں مزدوروں کو درپیش مسائل پر توجہ دلائی گئی، اس موقع پر چیئرمین گورننگ باڈی و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ بینظیر مزدور کارڈز کے اجراء میں درپیش مسائل کو فوری دور کیا جائے اور اس کام کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کمشنر سیسی کو ہدایات دی کہ ارکان گورننگ باڈی کی جانب سے اس پر اٹھائے گئے تحفظات کو دور کرنے کے لیے آئندہ گورننگ باڈی اجلاس سے قبل نادرا کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کیا جائے۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں دیگر انتظامی امور پر اہم فیصلے کئے گئے جب کہ سوشل سیکورٹی ایکٹ کی سیکشن 75 میں تبدیلی سمیت کچھ امور کو مکمل تفصیلات کے گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورننگ باڈی اجلاس میں سیسی کے کے لیے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔