آزادکشمیر، گلگت بلتستان این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں: نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے،الیکشن کیلئے ہم ہر امیدوار سے انٹرویو کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرٹ ہمارا نصب العین ہے، میرٹ پر فیصلہ مسلم لیگ ن کا اصول رہا ہے۔
نوازشریف نے گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فضا بہت اچھی ہے، انتخابات کے نتائج اچھے آنے چاہئیں، ہمیں نظر رکھنی چاہیے کہ کون اچھا ہے اورکون نہیں، این ایف سی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی حصہ ہوناچاہیے۔
ان کا کہناتھا کہ 31دسمبر تک امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شہبازشریف سے کہوں گا آزادکشمیر اور گلگت بلتستان این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں، ستھرا پنجاب منصوبہ دیکھ کرلگتا ہے پنجاب ترقی کرتا ہوا صوبہ ہے، سیف سٹی پروگرام چل رہا ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام چل رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔