2025-12-12@11:34:35 GMT
تلاش کی گنتی: 72
«پاکستانی ماہی گیر»:
کراچی: بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ کمال شاہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔
بھارت نے سمندر میں رزق کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ان کی کشتی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے ترجمان کے مطابق تمام گرفتار ماہی گیر کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری سے تعلق رکھتے ہیں۔ کمال شاہ نے بتایا کہ یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے ہیں جو روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ تشویشناک ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان نے گزشتہ ماہ ملیر جیل کراچی میں انتقال کرنے والے بھارتی ماہی گیر سیونو رانا کی لاش تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی۔ 57 سالہ سیونو رانا دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا تھا اور اس حوالے سے پاکستانی حکام نے فوری طور پر بھارت کو آگاہ کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سیونو رانا کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ 19 نومبر کو جانبر نہ ہوسکا بعدازاں بھارتی حکام کو اس کی موت اور ابتدائی معلومات فراہم کی گئیں، بھارتی حکومت کی جانب سے اس کی شہریت کی تصدیق کے بعد گزشتہ روز لاش...
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سمندر کی قدرتی چمک اور پانی کی سبز رنگت کی وضاحت کردی۔ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندر کی سبز رنگت اور رات کے وقت چمکتی ہوئی روشنی نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی میں تشویش پیدا کی ہے، کئی لوگ اس مشاہدے کو زہریلی کائی یا ساحلی آلودگی سے جوڑ رہے تھے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے واضح کرتا ہےکہ یہ مظاہر قدرتی، غیر زہریلے اور موسمیاتی عوامل کے باعث پیدا ہونے والے سی اسپارکل (Noctiluca scintillans) کی موجودگی کا نتیجہ ہیں۔ اس عمل کا سمندری آلودگی یا نقصان دہ کائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ چھوٹا سا تیرتا ہوا جاندار بعض اوقات سبز، سرخ، نارنجی یا بے رنگ دکھائی دیتا ہے،پاکستان کے...
پاکستان کوسٹ گارڈز بلوچستان کے علاقوں اورماڑہ، پسنی اور جیوانی کے سمندر میں ٹرالنگ اور اسمگلنگ کے خلاف بر سرپیکار ہے۔ ٹرالنگ ایک ممنوع ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جوکہ نہ صرف سمندری ماحولیات کو شدید نقصان پہنچاتاہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 12 فشنگ ٹرالرزکے خلاف بلوچستان کی سمندری حدود میں کارروائی کی۔ کوسٹ گارڈ کی لگاتار موجودگی سے ٹر النگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جس کا مقامی ماہی گیروں کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا اور سمندری حیاتات کا...
ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل دوحا روانگی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق قطر کرکٹ حکام نے محسن نقوی کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل پر مدعو کیا ہے۔ محسن نقوی پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کا فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو ہرا کر فائنل میں جگہ پائی جبکہ بنگلادیش اے نے بھارتی اے ٹیم کو سپر اوور میں ہرایا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہ نے افغان طالبان کی حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کو ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں نائب مستقل نمائندہ اور کمیٹی کی چیئر سفیر ساندرا جینسن لینڈی نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں متعدد بڑے حملے کیے ہیں، جن میں سے بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب ’تقریباً 6,000 جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے سے ابھرنے والا ایک اور سنگین خطرہ...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
بحرین کے شاہی خاندان کے رکن، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلامیے کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینیئر حکام نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے بھی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کا سرکاری دورہ 3 روز تک جاری رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو...
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے، سرمایہ کاری سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی: امریکی جریدہ فارن پالیسی
امریکی جریدےفارن پالیسی نے پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ذخائر نہ صرف اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں بلکہ وسیع رقبے پر بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل تقریباً دو لاکھ تیس ہزار مربع میل پر محیط ہیں، جو کہ برطانیہ کے رقبے سے دوگنا بڑا علاقہ بنتا ہے۔ جریدے نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان ان قیمتی قدرتی وسائل سے مؤثر انداز میں فائدہ اٹھائے اور اس شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دے، تو نہ صرف ملکی معیشت کو بڑا سہارا مل سکتا ہے بلکہ سماجی ترقی کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے...
وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران دی جانے والی شاندار مہمان نوازی پر ملائیشیا کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتیں، خصوصاً حلال گوشت کی برآمد اور دیگر باہمی تعاون کے شعبوں سے متعلق اقدامات، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیرِاعظم انور ابراہیم کو...
کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز اور بلوچستان فشریز کی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری (ٹرالنگ) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈزاور بلوچستان فشریز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران غیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے 6 فشنگ ٹرالرز کو بلوچستان کی سمندری حدود سے ضبط کرلیا۔ کراچی کے سمندری علاقے میں بھی سمندری حیات اور مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچانے والے 245 ممنوعہ فشنگ نیٹس کو ضبط کیا گیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ایک ممنوعہ ماہی گیری کا طریقہ کار ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو شد ید نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرالنگ والی کشتیاں اکثردیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور...
بھارت کی جیلوں میں کئی سال قید رہنے والے 54 پاکستانی ماہی گیر آخرکار رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ طویل اور مشکل اسیری کے بعد ان کی واپسی نے اہل خانہ کے لیے خوشی کا لمحہ پیدا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ماہی گیر 2017 سے 2021 کے درمیان بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سرکریک کے قریب سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: دن بھر کی مشقت کے باوجود دو وقت کی روٹی سے مجبور گوادر کے ماہی گیروں کی دکھ بھری داستان واپسی پر ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیموں نے انہیں واہگہ بارڈر پر وصول کیا اور خصوصی گاڑیوں کے ذریعے کراچی منتقل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بھارتی قید سے رہائی پانے والے67 پاکستانی ماہرگیروطن واپس پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔ آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔ جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے...
سٹی 42 : بھارت سے رہائی پانے والے 54 پاکستانی ماہی گیر کراچی روانہ کر دیئے گئے ۔ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی ہدایت پر ماہی گیروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا، رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ایدھی ترجمان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے 54 پاکستانی ماہی گیروں کو 9 ستمبر کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا تھا، سکیورٹی اداروں کی جانچ پڑتال کے بعد ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا، ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر...
لاہور: سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ان ماہی گیروں کو رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان منتقل کیا گیا، جہاں سرکاری عملے اور فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کیے گئے، جن کے تحت ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں ان کے گھروں تک بحفاظت پہنچایا جا سکے۔...
ویب ڈیسک : بھارت سے رہا ہونے والے 50 سے زائد پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے۔ رہائی پانے والے ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے۔واہگہ بارڈر پر ماہی گیروں کا جذباتی استقبال کیاگیا، رہائی پانے والے ماہی گیروں نے وطن کی مٹی کو چوما، آنکھوں میں خوشی کے آنسوآگئے۔ رہائی پانے والوں میں علی نواز، غلام علی، محمد اسلم، صدام حسین سمیت دیگر شامل ہیں، پاکستانی ماہی گیر کاکہناتھا کہ کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تھے کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر...
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوکر قید ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دنیا کے اکثر حکمران بدترین ہیں، مگر پاکستان کے حکمرانوں سے بدترین حکمرانوں کا تصور محال ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اس کی پشت پر ریاستِ مدینہ اور خلافتِ راشدہ کا تجربہ تھا۔ پاکستان کا نظریہ غیر معمولی تھا۔ اس نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنایا تھا۔ اس نے برصغیر میں مسلمانوں کی بھیڑ کو قوم میں ڈھالا تھا۔ اس نے پاکستان کو تاریخ کے عدم سے وجود میں لاکر دکھادیا۔ ایسا نظریہ پاکستان کو عہدِ جدید کی بڑی طاقت بنا کر ابھار سکتا تھا، مگر بدقسمتی سے قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کو جو فوجی اور سول حکمران میسر آئے انہوں نے پاکستان کو اپنی پستی کا عکس بناکر...
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ پلیئر آف دی میچ ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں نیا مقام حاصل کر لیا ہے۔ شاہین نے یہ اعزاز ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر حاصل کیا۔ انہوں نے بیٹنگ میں قیمتی 19 رنز بنائے اور گیند کے ساتھ صرف 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے 11 رنز سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔ یہ شاہین کے کیریئر کا دسویں بار پلیئر آف...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے۔قرض ، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہو کہا کہ پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،امید ہےعالمی برادری آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا شہبازشریف نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں یہاں مخاطب...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں، قصور بڑے ممالک کا ہے ، پاکستان کا عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ،ہم اپنے حصے سے کہیں زیادہ نقصانات اٹھا رہے ہیں،امید ہے عالمی برادری آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بڑھتے چیلنجز ایک حقیقت ہیں،ترقی یافتہ ممالک کو کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی کے حوالے سے جامع اقدامات کرنے چاہئیں ۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور...
نیویارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور برازیل کے صدر کی جانب سے نیویارک میں منعقدہ اسپیشل کلائمیٹ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کاربن گیسسز کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ماحولیاتی تباہی کا بوجھ ہم اٹھا رہے ہیں جبکہ قصور بڑے ممالک کا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں یہاں مخاطب ہیں جب پاکستان کو مون سون کی شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور تباہ کن سیلاب کی صورتحال درپیش ہے ،اس موسمیاتی آفت کی وجہ سے 50 لاکھ سے زائد افراد اور 4100 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں...
ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔ ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیاکراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب... انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو...
بھارت نے کشیدہ سیاسی ماحول کے باوجود انسانی ہمدردی کے تحت 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے جنہیں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ ان قیدیوں میں 53 ماہی گیر اور 14 عام شہری شامل ہیں، جو کئی برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔ کئی سال بعد گھر کی دہلیز پر واپسی واپس آنیوالے قیدیوں میں زیادہ تر کا تعلق کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں سے ہے۔ یہ ماہی گیر معمول کے مطابق سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے تھے، مگر بدقسمتی سے سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔ ایک نوجوان ماہی گیر، جسے 19 برس کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا، 15 برس بعد...
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)امریکا کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے پاکستان کے ماہی گیری کے ریگولیٹری معیارات کو تسلیم کرلیا ہے۔ این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ماہی گیری قوانین اور حفاظتی اقدامات امریکی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ اس پیش رفت کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اہم نکات: پاکستان کے ماہی گیری ریگولیٹری معیارات امریکا کے تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔ امریکی ادارے نے باضابطہ طور پر پاکستان کے نظام کی توثیق کردی۔ اس فیصلے سے امریکا کو پاکستانی مچھلی اور سمندری مصنوعات کی برآمدات میں سہولت ملے گی۔ ماہرین کے مطابق برآمدی شعبے میں قیمتی زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تجزیہ...
بھارت نے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لئے۔ کراچی سے فشر فوک فورم کے مطابق گرفتار تمام ماہی گیروں کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔ فشر فوک فورم کے مطابق ماہی گیروں کو حراست میں لینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فورم نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی سطح پر یہ معاملہ اٹھائے۔ Post Views: 26
امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا .ٹیمی بروس
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے بتایا کہ اس وقت امریکی قیادت نے فوری طور پر دونوں ممالک سے رابطہ کر کے کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کی. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ یقیناً ہم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایسا تنازع دیکھا جو کسی بھیانک صورت حال میں بدل سکتا تھا اس وقت میں محکمہ خارجہ میں موجود تھی اور فوری طور پر نائب صدر، صدر اور وزیر...
بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو (IndiGo) نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی آمدنی میں سست روی رپورٹ کی ہے جس کی بڑی وجوہات بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی، مسافر منسوخیوں میں اضافہ اور ایک مہلک فضائی حادثہ بتائی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا عرب نیوز کی خبر کے مطابق کم لاگت میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی یہ کمپنی اپریل تا جون سہ ماہی میں 204.96 ارب بھارتی روپے (تقریباً 2.34 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل کر سکی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں محض 4.7 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ سال اسی سہ...
گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
سٹی 42 : سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ پاکستان کی پیٹرولیم درآمدات پر 15.2 ارب ڈالر کا سالانہ خرچ زرمبادلہ کے ذخائر پر بھاری بوجھ ہے، جنگ بندی کے بعد ایرانی تیل پر صدر ٹرنپ کی نرمی پاکستان کے لیے معاشی پیش رفت کا موقع ہے۔ ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری روپے یا بارٹر (چاول، گندم، فارما) میں کر کے 3 سے 4 ارب ڈالر سالانہ بچت ممکن ہے، اس حکمت عملی سے ایندھن کی قیمتوں میں 7 سے 9 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مؤثر حکمت عملی سے غیر قانونی ایندھن کی تجارت کو معاشی ترقی میں بدلا جا سکتا ہے۔ مخصوص...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اوول ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماو¿ں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کوجنگ سے روکا، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی ۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم کسی سے بھی بہتر لڑسکتے ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔اس کے علاوہ ٹرمپ...
پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے جن میں 3 رافیل جہاز بھی شامل تھے۔ رافیل لڑاکا جہازوں کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرانسیسی فوج کے ترجمان نے کہاکہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے انہوں نے کہاکہ فرانس رافیل کی کارکردگی کے حوالے صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے، تاکہ براہِ راست معلومات حاصل...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی۔پاکستانی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ جبکہ واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد کانگریس ارکان ، تھنک ٹینک اور میڈیا کے سامنے پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔سفارتی کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
کراچی: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد اس کے پاکستانی ساحلوں کو نقصان پہنچانے یا نہ پہنچانے کے حوالے سے پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ سسٹم اب ’’ڈپریشن‘‘میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرقی سمت میں بڑھنے کے بعد کونکن کے قریب ہندوستانی ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں انڈیا کے 3 رافیل جنگی جہاز گرنے کے بعد جہاں یہ طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے ہیں وہیں انڈونیشیا کا فرانس سے 42 رافیل طیاروں کی خریداری کا 8.1 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد انڈویشیا میں طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ اعلی سطح کا وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کا موقف اجاگر...
آرمی چیف کت ہمراہ دورہ کا مرہ ہندوستانی چیارے تباہ کرنیوالے شاہینوں سے ملاقات : بھارتی اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ‘ وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے چند گھنٹوں میں دشمن کا غرور اور گھمنڈ پاش پاش کر دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب نے طاقت کا توازن تبدیل کر دیا۔ دشمن کو یہ پیغام دے دیا کہ اب دوبارہ کبھی میلی آنکھ سے ہماری طرف دیکھا تو اس کو پائوں تلے روند دیں گے۔ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھارت ملوث ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامرہ ایئر بیس کے دورے کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و...
پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کے سامنے بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا، پاک فوج نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم اور اس کے محافظ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بھی بے نقاب ہو...
اپنے ایک بیان میں مسلم کانفرنس کے رہنما کا کہنا ہےکہ پاکستان اور پوری کشمیری عوام دفاعِ وطن اور محاذِ جنگ پر دلیری سے ڈٹے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے پشت بان اور یک جان و یک آواز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے باعث شہید اور زخمیوں ہونے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ پاک فوج نے بھرپور حکمت عملی اور بہادری کے ساتھ بھارتی حملے کے خلاف ملکی سلامتی...
بھارت کا جنگی جنون،پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پر ہائی الرٹ ، ماہی گیری پر پابندی عائد، ہائی الرٹ جاری
پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری...
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔ "جیو نیوز " کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےکےذریعے لوگوں کوشہید کررہا ہے، بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کوشہید کرنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کرکے شہید کیا گیا، اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جارہا...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارتِ خزانہ میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی فرم الویریز اینڈ مارسل کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان میں نجکاری کے عمل اور خودمختار ویلتھ فنڈ کے قیام کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ تھی۔ الویریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت مسٹر پیٹر بریگز، ڈویڑن ایگزیکٹو، نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ عبداللہ الاِبعاری، منیجنگ ڈائریکٹر، اور رضا باقر، گلوبل ہیڈ آف سوورین ایڈوائزری، بھی موجود...
معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھول دیں، وزیرخزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی ہے اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارتِ خزانہ میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی فرم الویریز اینڈ مارسل کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات پاکستان میں نجکاری کے عمل اور خودمختار ویلتھ فنڈ کے قیام کے سلسلے میں جاری مشاورت کا حصہ تھی۔ الویریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت مسٹر پیٹر بریگز، ڈویژن ایگزیکٹو،...
پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرقانونی ماہی گیری اوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ٹرالر ضبط کر لیے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ماہی گیری کا ممنوع طریقہ ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے سفینہ عبدالرحمن نامی فشگنگ ٹرالر کوغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے25 مارچ 2025تک غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران 2 ٹرالر کو پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی...
فائل فوٹو۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے اورماڑہ کے ساحل پر پھنسی ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، انھوں نے کہا کہ اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے۔ محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ کے ساحل پر کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔ معظم خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ...
نیوزی لینڈ اوپنرز کاجارحانہ آغاز، 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی حارث رؤف کی دو، محمد علی، خوشدل شاہ، جہانداد کی ایک ایک وکٹ میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور 66 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے...
چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش کے مدمقابل ہو گی۔دونوں ٹیموں کا آج ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے،دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس نہیں کی، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، ماضی میں یقین نہیں رکھتا، آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمارے بولرز نے گزشتہ دو میچوں میں بہتر بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہماری بولنگ بہتر رہی، بیٹنگ میں بہتری...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور حارث رؤف کی تینوں ٹیمیں 2023 کے ایشیا کپ، ورلڈ...
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اور خصوصاً بھارت کے حالیہ میچ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم کے تیز رفتار بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان تینوں سے آگے بڑھ جائے اور دوسرے بولرز کو موقع دے۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا ڈاٹ بالز کھیلنے کا بدترین منفی ریکارڈ ایک مقامی اسپورٹس شو سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ یہ تینوں فاسٹ بولرز پچھلے 2 سالوں سے بڑے ٹورنامنٹس میں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ’پاکستان دوسرے آپشنز دیکھے‘ محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی، نسیم...
لاہور: پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فاؤنڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر پر پہنچایا گیا جہاں پاکستان رینجرز پنجاب نے انہیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ رہائی پانے والے 22 بھارتی...
پاکستان نے 22 ماہی گیروں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر کے ان کے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ ان ماہی گیروں کو ہفتہ کے روز واہگہ-اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ یہ ماہی گیر جمعہ کے روز کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیے گئے تھے۔ایدھی فانڈیشن کی جانب سے خصوصی بس کے ذریعے ان ماہی گیروں کو کراچی سے لاہور لایا گیا۔ لاہور میں ایدھی فانڈیشن کے مرکز میں انہیں ناشتہ فراہم کیا گیا ، نئے کپڑے اور تحائف دیے گئے، اور بعد ازاں واہگہ بارڈر...
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں تین مسلمان اور انیس ہندو ہیں، ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے تین سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا اور ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی جرم کی سزا مکمل کر لی ہے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ واہگہ کے راستے اپنے وطن...
کراچی جیل سے 22 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیے گئے، جو کل واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیے جائیں گے۔ کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر بس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیروں میں 3 مسلمان جبکہ 19 ہندو شامل ہیں۔ اِن ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ ڈھائی سے 3 سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر پاکستانی اتھارٹیز نے حراست میں لیا تھا۔ ماہی گیروں نے مقامی عدالت سے ملی...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اقتصادی جائزہ مشن کی آمد سے قبل شعبہ توانائی میں اہم اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی، بجلی چوری کی روک تھام اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ توانائی شعبے میں اصلاحات کو قومی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ٹیرف ڈفرینشل سبسڈی کا نیا نظام متعارف کرانے کی منظوری لی جائے گی۔ فوسل فیول پر مبنی گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کے لیے اضافی کاربن ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں مختص گیس اور بجلی کی سبسڈی کو کم...
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے