بھارت نے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
بھارت نے 15 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لئے۔
کراچی سے فشر فوک فورم کے مطابق گرفتار تمام ماہی گیروں کا تعلق ضلع سجاول سے ہے۔
فشر فوک فورم کے مطابق ماہی گیروں کو حراست میں لینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
فورم نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی سطح پر یہ معاملہ اٹھائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کے رویے پرچئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
بھارتی کھلاڑیوں کے اس عمل کو دیکھ کرشائقین کرکٹ بھی کافی مایوس ہوئے،کہا کہ سیاست کو ہمیشہ کھیل سے دور رکھنا چاہیے۔
Post Views: 3