2025-05-13@21:44:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2644
«کے مطابق زلزلے»:
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مذاکرات آن لائن شروع ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر سے شکار ہو گیا ہے تاہم وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے اورحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ کے اہداف کے تعین کے لیے باہمی مشاورت کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جبکہ بعد میں پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف)...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر اینکر و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اُس دن بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد جب پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارت اس قدر گھبرا گیا تھا کہ اُس نے اپنا ایک بھی جہاز فضا ءمیں بلند نہیں کیا۔پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرا دیئے مگر جواب میں بھارت ایک میزائل نہ داغ سکا ۔ انہوں نے یہ تجزیہ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کیا ۔ پروگرام میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ابھی باز نہیں آئے گا اور بہار کے الیکشن سے پہلے پنگا لے گا اس لیے ہمیں الرٹ اور جاگتے رہنا چاہیے۔ سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بہار کا الیکشن مودی کے گلے پڑا ہوا ہے، ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور مئی اہم ہے جبکہ مئی کے 17 دن اہم دیکھ رہا ہوں، ہم نے بھارت کے 5 سے زیادہ جہاز گرائے ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے بہت سے مسائل سے واقف ہوں ، سیز...
بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل پاکستان پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آج ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کردیے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا،...
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 میں ترقی پا کر ایس اینڈ جی اے ڈی میں تبادلے کا انتظار کرنے والے عرفان علی کو ڈپٹی کمشنر آفس گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر (امپلیمنٹیشن) فرمان علی کو اسسٹنٹ سیٹلمنٹ آفیسر گلگت تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 16 کے مختار احمد جو بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان میں تحصیلدار کے طور پر تعینات تھے، کو اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) گلگت تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں 18 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان کو ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ گریڈ 17...
لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق لاہورایئرپورٹ کے علاقے کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو جام کر کے اتار لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے بڑے سائبر حملوں کا اعتراف کیا گیا ہے، بھارت حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہیکرز نے 15 لاکھ سائبر حملے کیے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا تھا، اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا۔ ساتھ ہی پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر وار کرتے ہوئے ان کی متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور لیک بھی کردیا تھا۔...
بانی پاکستان تحریک انصاف کی تینوں بہنوں کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے خبردار کیا ہے کہ مودی سخت غصے میں ہوگا، پاکستان سے انتقام لینے کے لیے معاشی حملہ کر سکتا ہے۔ علیمہ خان نے دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی بانی سے ملاقات ہوئی، ہم نے ان کو بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جزبے کے ساتھ نڈر تھی، بانی نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا،...
ڈرون ائیرپورٹ کی سرویلنس کرتے ہوئے گرا۔ رینجرز نے گرنے والے ڈرون کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملنے والے ڈرون کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا، جنگ بندی کے باوجود لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں سرویلنس ڈرون گرا لیا گیا۔ رینجرز نے ڈرون قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں ڈرون گرا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ڈرون ائیرپورٹ کی سرویلنس کر رہا تھا کہ اسے جام کرکے اتارا گیا۔ رینجرز نے گرنے والے ڈرون کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام...
6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ان شہیدوں میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20 سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شامل تھا جس کی شہادت نے کئی آنکھوں کو نم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ سٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرتا تھا اور اسے یہ سٹال لگائے صرف 3 روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔ 7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی سٹیڈیم...

مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں‘ سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی کا آئینی بینچ پراعتراض
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ تیسری سماعت پر ہی کیوں آپ کو بینچ پر اعتراض کرنے کا خیال آیا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی؟.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی آئینی...
پاکستان شوبز کے اداکار اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے حالیہ بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کے مؤثر دفاعی ردعمل کو سراہتے ہوئے پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر اپنے شو کے آغاز میں فہد مصطفیٰ نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مزہ ہی آگیا دل خوش ہوگیا، انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ یہ وہ ملک ہے جس میں ہندو مسلمان سکھ عیسائی سب ایک ساتھ رہتے ہیں اور ان کی عزتیں ہمیشہ برقرار رہتی ہیں ایک دوسرے کو پیار اور عزت سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جہاں صرف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) کچھ عرصہ پہلے تک پاکستانی فوج کو معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے سیاست میں اپنے مبینہ کردار کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔ پاکستان میں بہت سے لوگوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے فوجی جرنیلوں پر گزشتہ سال کے عام انتخابات میں جوڑ توڑ کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر عمران خان کو قید کرنے میں ان کے کردار کے لیے مورد الزام ٹھہرایا، حالانکہ فوج اس الزام سے انکار کرتی رہی ہے۔ جوہری ہتھیاروں کی دھمکی نہیں چلے گی، مودی کراچی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ماہ قبل...
ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع تھا۔ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم انہیں شدت سے محسوس کیا گیا تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ اور...
7 مئی کو شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی کے بعد بین الاقوامی طور پر بہت کچھ بدل گیا ہے اور کئی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جن میں زیادہ تر تبدیلیاں پاکستان کے حق میں ہیں۔ جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو زمینی اور فضائی کارروائی میں ناکوں چنے چبوا دیے۔ اس پر دنیا بھر کے ممالک حیران ہیں۔ اور پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک اہم ملک کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ دوسرا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا اور بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگانا، اس ساری صورتحال نے دنیا میں بھارت کی ساکھ کو برے طریقے سے مجروح کیا...

بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی
دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 281...
کراچی: امریکا، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی مداخلت پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2ارب 40کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34پیسے کی کمی سے 281روپے 37پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن اس دوران معیشت میں طلب بڑھنے اور...
بھارتی ڈرون حملے میں 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوا، وزیر داخلہ محسن نقوی شہید نوجوان کے گھر پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج راولپنڈی میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے لاہور میں واقع گھر پہنچے۔لاہور میں واقع شہید نوجوان کے گھر پہنچنے کے بعد محسن نقوی نے شہید محنت کش علی حیدر کے والدین اور بہن بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والا علی حیدر 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے جنگ میں فتح ہوئی، بھارت اب پاکستان پر کسی ایڈونچر سے پہلے سو دفعہ سوچے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو صرف فوجی نہیں سفارتی...
ایک 68 سالہ سوئس خاتون کو ان کی پڑوسن نے اپنے پالتو بلے کو متواتر کھانا کھلانے پر عدالت میں گھسیٹ لیا۔ تاہم جتنا یہ کیس غیر معمولی تھا اس کا انجام بھی کچھ کم عجیب و غریب نہیں نکلا۔ یہ بھی پڑھیں: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا درخواست گزار نے کہا کہ میری پڑوسن نے میرے پالتو بلے کو مہینوں تک منظم طریقے سے کھانا کھلایا جبکہ میں نے انہیں تحریری طور پر ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ یہ غیر معمولی واقعہ زیورخ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی پڑوسن کا بلا چرانے اور اس کو اپنی جانب راغب کرنے کی نیت سے 10...
کوئٹہ اور گردونواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر شمال مغرب اور گہرائی 21 کلومیٹر تھی۔ دوسری جانب زلزلے کے جھٹکوں سے کوئٹہ کے شہری خوفزدہ ہوگئے، بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا مسعود ازہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا، ان کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں، جس میں کہا گیا کہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں حافظ عبدالرؤف مارے گئے، جن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا، نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات...
ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہارئی 21 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Ansa Awais Content Writer
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہارئی 21 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔ Post Views: 5
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ طور پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔کراچی کے علاقے منگھو پیر جام گوٹھ میں پلاٹ کے تنازع پر محلے دار آپس میں لڑ پڑے۔پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران گولیاں چلنے سے نسرین نامی خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صبح محلے داروں میں آپس میں لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد صلح ہو گئی، لیکن اس کے باوجود محلے دار آپس میں دوبارہ لڑ پڑے۔واقعے میں ملوث...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...
وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...

" پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر بھارت کو اس بار جیسا ہی جواب دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کہہ دیا تھا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے، ہمارے جواب کے بعد نریندر مودی نے سیز فائر کی درخواست کی۔وزیرِ اعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بھارت کو پانی کے معاملے پر بھی ایسا ہی جواب دیا جائے گا جیسا اس بار دیا گیا۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی،زیر زمین گہرائی 200کلو میٹر تھی،مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے ک ےجھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ ہے۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کے مرکز کی گہرائی زیر زمین 200کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی...
ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی...
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود عوام کے حوصلے بدستور بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے نوسیری کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرہ حصے کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر حکومت نے کہاکہ عوام، پاک فوج اور حکومت ایک ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ مزید جانیے اس ویڈیو...
راولپنڈی (آئی این پی ) سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سور الصف کی تلاوت کی اور بھارت کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا۔اس سورہ (آیت) 4 میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ"ِان اللہ یحِب الذِین یقاتِلون فِی سبِیلِہِ صفا نہم بنیان مرصوص" ترجمہ:-"بیشک اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔"آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن "بنیان مرصوص" کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔"بنیان مرصوص" کا مطلب سیسہ پلائی آہنی دیوار ہے۔ بھارت نے حملہ کیا، پاکستان نے جواب میں...
آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے سے قبل نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے آپریشن بنیان مرصوس شروع ہونے سے قبل گزشتہ سے پیوستہ رات بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے تین ائیر بیسز کو نشانہ بنایا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس...
لبنانی نیوز چینل المیادین نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کی مزاحمتی فورسز نے ایک اور کارروائی میں الشجاعیہ محلے میں ایک صیہونی فوجی گاڑی کو اینٹی آرمَر راکٹ سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اس کے 9 فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ غزہ شہر کے محلے الشجاعیہ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ صیہونی افسر زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق، زخمی ہونے والے ان افسران میں ایک 252ویں ڈویژن کا نائب کمانڈر اور دوسرا صیہونی فوج کے القدس بریگیڈ کے تحت 6310ویں بٹالین کا کمانڈر ہے۔ لبنانی نیوز چینل...
غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیساتھ نیتن یاہو کابینہ کے تعلقات اسوقت دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ میں "بدترین صورتحال" سے دوچار ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی انتہا پسند سیاسی جماعت "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین نے نیتن یاہو کابینہ کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل و امریکہ کے باہمی تعلقات میں انتہائی گراوٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ اس بارے اسرائیل چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں اویگڈور لائبرمین کا کہنا تھا کہ جو شخص یہ بھی نہیں جانتا کہ 1 سال اور 7 ماہ بعد بھی حماس کو کس طرح سے شکست دینی ہے، وہ 17 سال بعد...
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا۔ آپریشن میں بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ ...
بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں حالیہ جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔بھارت کے 4 عہدیداروں نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کی اور پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر موقف پیش کیا۔بھارتی حکام نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔ حکام نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام فیصلے برقرار رہیں...
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ذہن بنالیا اور اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مطلع بھی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: اونیت کور کی تصویر لائیک کرنا کوہلی کے لیے جنجال ثابت، وضاحت جاری کرنی پڑگئی بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کوہلی سے اس فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن لگتا ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسے میں کوہلی کے انگلینڈ کے دورے پر ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات اب بہت کم ہیں۔ اس حوالے سے حتمی صورتحال تب سامنے آئے گی جب سیلکشن کمیٹی جب انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کرے گی۔یاد رہے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت میں دو درجن سے زائد مقامات پر کامیاب حملے کیئے جس میں بھارت کی ایئربیسز اور ایس 400 دفاعی نظام کو تباہ کیئے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کی شور کوٹ، مرید اور نور خان ایئر بیس پر حملے کیئے جس کے بعد پاکستان نے جوابی کا رروائی کا آغاز کیا تاہم اب پاکستان کے معروف صحافی حامد میرنے دوپہر میں نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کیا اور موجودہ حالات سے شہریوں کو آگاہ کیا ۔ حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کی، انہوں نے کہا...
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملوں اور ڈرونز کی دراندازی کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا جس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور ملکی سالمیت کا دفاع تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی نظام کو نابود کرنیوالے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام اس آپریشن میں پاکستان نے بیاس میں براہموس میزائل سائٹ، ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، سورت گڑھ ایئر بیسز، بھارتی انٹیلیجنس کا راجوڑی میں تربیتی مرکز اور متعدد سپلائی ڈپو تباہ کیے اور ساتھ ہی بھارت کے مہنگے ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارت کو...
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمارتھاپا مارا گیا۔ بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان مزید :
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ہفتہ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق (این ایس ایم سی)زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، صوابی، نوشہرہ، اٹک اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور عمارات سے باہر نکل آئے۔
جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے، سیاسی وعسکری قیادت پاکستان نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔

وزیراعظم کا سیاسی قیادت سے رابطہ، ’ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا’، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ ’ الحمدللہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا ہے، پہلگام واقعے پرحقائق جاننے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا،بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے...
وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بھارت کی ان پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بیگناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، آپ سمیت پوری قوم کو میں اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا...
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے دشمن کو دیے گئے بھرپور جواب میں دیگر ائیر فیلڈز کے ساتھ بھارت کی ادھم پور ائیر بیس بھی تباہ ہوئی۔بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پاکستان نے دفاعی نظام سے ناکام بنایا۔پاکستان نے بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں پاکستان کے کامیاب آپریشن پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول ، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہے کہ ’ الحمدللہ...
— فائل فوٹو شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے جن مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں مردان، سوات اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان سمیت پشاور، نوشہرہ ، صوابی کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکےبلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور اٹک میں بھی زلزلے...
بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا،پاک فوج نے کامیابی سے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچایا،اودھم پور ،آرم پور،پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا،ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری مغربی پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ ائیربیس دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔پاکستان نے اس کے علاوہ آدم پور ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔‘ ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!‘ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو تیاری کی گئی تھی اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ رات دیکھنے کو ملا پاکستان نے بھارت پر کاری ضربیں لگائی ہیں ہم نے گجرات سے لیکر پنجاب تک بھارت کےائیربیس مفلوج کیے ہیں اور پاکستان کی بھارت کے...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بٹ خیلہ، چارسدہ، دیر، چترال، سوات، باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات، ابیٹ آباد، تخت بھائی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 230 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے شہریوں کو الرٹ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اٹک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 230 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش افغانستان تھا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مردان، سوات، پشاور، نوشہرہ اور صوابی سمیت گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سٹی42: مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تخت بھائی اور گرد ونواح میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے قبل ازیں کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎ کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد،پشاور،کوہاٹ ،خیبر اورملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت معلوم کی جا رہی ہے، شہری زلزلہ آتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا ورد کرنے لگے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎ کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پاکستان نے سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کردیا اور بھارت کی متعدد ائیربیسز کو تباہ کر دیا۔ پاکستان کے فتح میزائل کی کیا خصوصیات ہیں ؟ جانئے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ گزشتہ دنوں بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کر دی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن 'بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن 'بنیان مرصوص' کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا...

بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
سٹی42: پاکستان کی مسلح افواج وطن کے دفاع کے لئے تمام سرحدوں پر ہمہ وقت چوکس ہیں۔ دشمن کے ہر وار کا اس وار سے دوگنا جواب دیا جا رہا ہے۔ دشمن نے آج پہلی مرتبہ براہ راست پاکستان کی ملٹری تنصیبات پر حملے کئے، پہلے ڈرون بھیجے اس کے بعد رات دو بجے کے لگ بھگ پاکستان ائیر فورس کی تین ائیر بیسز پر میزائلوں سے حملے کئے۔۔ اب پاکستان نے دشمن کی فوج کے حملوں کا باقاعدہ جواب دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات جب بھارت نے نلا اشتعال پاکستان کے چھ علاقوں مین سویلین مساجد پر میزائلوں سے حملے کئے...
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے کچھ دیر قبل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین پر میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں نور خان ایئربیس، مرید ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی سرزمین پر بھی میزائل حملے کیے ہیں، جو نہایت خطرناک رجحان اور علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیے، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں, بھارت...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا...
فائل فوٹو سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے،...
چکلالہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جانب سے نور خان ایئر بیس چکلالہ کے قریب حملہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اس سے قبل جڑواں شہروں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ۔ بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان...
مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی انصار اللہ تحریک کے رکن نے صیہونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کو اس وقت تک جاری رکھنے پر کا اعلان کیا ہے جب تک غاصب صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر جارحیت اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کر دیتی۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق محمد البخیتی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے ہماری حمایت اور مدد کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، خواہ وہ مقبوضہ فلسطین ہو یا بحیرہ احمر۔ یمنیوں کی طرف سے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے انکار کے...
سٹی42: کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎ کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی Muhammad Zeeshan Senior Copy Editor
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اور حیفا کے ایک اہم اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے، اور یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اور حیفا کے ایک اہم اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے، اور یہ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے آج جمعہ کو اعلان کیا کہ ایک اہم فوجی آپریشن کے دوران، مقبوضہ یافا میں واقع بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ حملہ ایک بیلسٹک میزائل...
کراچی پر بھارت کے حملوں اور تباہی کے حوالے سے انڈیا میڈیا کی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی نکلیں۔ کسی علاقے میں زندگی متاثر نہیں۔ شہر قائد اس وقت بھی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔ ہر مقام پر روزہ مرہ زندگی کے معاملات رواں دواں ہیں۔ پبلک اور کارگو ٹرانسپورٹ تمام شاہراؤں پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ شہر میں کہیں کوئی ہنگامی حالات نہیں۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ شہری آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔ شہریوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا وار کا جھوٹا گیم صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے کررہا ہے۔...

رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں دو ججز کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر کی تھی، تفصیلی فیصلہ آئے 7 ماہ گزر چکے ہیں اور دونوں جماعتوں نے تفصیلی فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فریق نہ ہونے کا نکتہ ہی اٹھایا، اس...
کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی...
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں 2 ججوں کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ بینچ کی تشکیل پر بھی ہمارے تحفظات موجود ہیں اور منصف جج سمیت اصل بینچ کے 5 ممبران کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن میں حکومت اور سیاسی جماعتوں کی اکثریت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں میں کسی غلطی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔ ججز کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے صرف مختصر حکمنامے پر نظرثانی دائر...