عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کی سفارش پر ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت عمران خان اب آئندہ تمام عدالتی سماعتوں میں جیل کے اندر سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔
محکمہ داخلہ اور جیل انتظامیہ نے اس فیصلے سے متعلق متعلقہ عدالتوں کو آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ویڈیو لنک سسٹم کو فعال اور محفوظ بنانے کے لیے تمام تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، عمران خان کے وکیل فیصل ملک نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے “واٹس ایپ کال ٹرائل” قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدام بانی چیئرمین کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش ہے، جو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔
فیصل ملک کا کہنا تھا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی کو شفاف ٹرائل کا قتل سمجھتے ہیں اور اس طرزِ سماعت کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وکلاء اور فیملی کی موجودگی میں اوپن کورٹ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت بنیادی حق ہے، جس سے انحراف کسی طور قبول نہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویڈیو لنک کے ذریعے
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔