کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ سہولتکاری کیس، ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کے کیس میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر خودکش حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ خودکش حملہ آور شاہ فہد کے حب سے کراچی میں داخلے کے وقت گاڑی میں ساتھ بیٹھی تھی۔
ملزمہ کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے کسی کالعدم تنظیم سے تعلق کے بھی شواہد نہیں ہیں۔
عدالت میں وکیل صفائی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون گل نساء نہیں ہے۔
پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ کیس میں سہولت کاری کے الزام میں ملزم جاوید بھی گرفتار ہے۔
واضح رہے کہ 6 اکتوبر کے خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ: غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی لاش برآمد
—فائل فوٹوکراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل پر غیر ملکی ایئر لائن کے دفتر سے لاش برآمد ہوئی ہے، لاش غیر ملکی ایئر لائن کے اسٹیشن منیجر کی ہے۔
ایئر لائن کے عملے نے آج شام دفتر کھولا تو لاش ملی، پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کو قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، پولیس اور میڈیکل ٹیموں کو اطلاع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔