لاہور؛ محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور:
محکمہ جیل کا اہلکار شراب پی کر ڈیوٹی پر پہنچ گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم اہلکار محمد نواز دوران ڈیوٹی اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا رہا، ملزم شراب کے نشے میں دھت تھا اور منہ سے شراب کی بدبو آرہی تھی۔
مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہورمیں رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج
رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ رنگ روڈ پولیس کے اہلکار عامر محمود کے بیان پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ارسلان نامی شخص نے نواز شریف انڈرپاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا۔ ایف آئی ار میں یہ بھی کہا کہ ملزم نے ٹریفک میں خلل ڈال کر دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالی۔