9 سالہ کائنات ابراہیم پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہے، رونق لاکھانی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئر پرسن رونق لاکھانی نے 9 سالہ کائنات ابراہیم کو پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ قرار دے دیا۔
35 ویں نیشنل گیمز میں 10ہزار میٹر کے ایونٹ میں برانز جیتنے کے بعد 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دی جانے والی کائنات ابراہیم نے لیکسن انویسٹمنٹ ایس او پی میراتھن میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
نیشنل گیمز میں منتظمین نے 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن پانے والی کائنات کو 5 ہزار کلومیٹر کی دوڑ کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔
اتوار کی صبح ساحل سمندر پر ہونے والی میراتھن میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 سالہ کائنات ابراہیم نے کہا کہ نیشنل گیمز میں برانز میڈل جیتنے کے بعد مجھے گولڈ میڈل جیتنے کا یقین تھا، مگر مجھے بچی قرار دے کر 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
کائنات ابراہیم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج اسی بچی نے پاکستان اسپیشل اولمپکس کے تحت منعقدہ میراتھن میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
کائنات نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ دیگر ایونٹس کی طرح آئندہ مقابلوں میں بھی میڈلز اپنے نام کروں۔
دریں اثنا پاکستان اسپیشل اولمپکس کی چیئر پرسن رونق لاکھانی نے تقریب تقسیم انعامات میں 9 سالہ کائنات ابراہیم کی شاندار کارکردگی پر خصوصی تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے اسے ملک کا ٹیلنٹ قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میٹر کی دوڑ ہزار میٹر
پڑھیں:
لکس سٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال 2025ء کی بہترین اداکارہ قرار
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025ء کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔کراچی میں لکس سٹائل ایوارڈ 2025ء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے، ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ہانیہ عامر کو عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں بیٹھ کر شاندار ویڈیوز تخلیق کرنے پر بہترین انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔