City 42:
2025-12-14@10:04:12 GMT

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 30 کلو میٹر مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں نے احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا، انتظامیہ کے مطابق صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

امریکا‘ نیواڈا میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ عمارتیں لرزگئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا‘ نیواڈا میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ عمارتیں لرزگئیں
واشنگٹن: امریکی ریاست نیواڈا میں پھربڑی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، عمارتیں لرزگئیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست نیواڈا میں6.00 شدت کے زلزلے کے جھٹکے اس قدر طاقت ور تھے کہ عمارتوں میں ہلچل مچی رہی۔ رپوعرٹ کے مطابق جھٹکے کئی میل تک محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مگر دوسری طرف اعلیٰ انتظامیہ نے آفٹر شاکس اور ریسکیو آپریشن کے لیے ہنگامی ٹیمیں تیار کر دی ہیں، تاہم زلزلے کی شدت اور مرکز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مقامی میڈ یا کے مطابق ریسکیو اعلانات پر عمل پیرا ہوتے ہی شہریوں نے جھٹکے محسوس ہوتے ہی فوری طور پر عمارتوں سے باہر نکلنے لگے جبکہ سرکاری ادارے اور ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والا عملہ متاثرہ علاقوں میں موجود رہا۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس، شدت 4.2 ریکارڈ
  • بلوچستان؛ ضلع بارکھان میں زلزلہ آگیا
  • تبت میں 5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں
  • امریکا‘ نیواڈا میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ عمارتیں لرزگئیں
  • جاپان میں 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری
  • تبت میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس، شہری خوفزدہ
  • تبت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ