Jasarat News:
2025-12-13@00:46:25 GMT

تبت میں 5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں

اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-06-9
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے خودمختار علاقے تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے سبب عمارتیں لرز گئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ تبت کے دارالحکومت لہاسا سے چین کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ تبت کے شمالی علاقے میں زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست الاسکا میں 6.

0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی، مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔

متعلقہ مضامین

  • چین حیرت انگیز کارنامہ: صرف 6 گھنٹے میں ڈھائی کلومیٹر طویل سڑک بناڈالی
  • امریکا‘ نیواڈا میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ عمارتیں لرزگئیں
  • جاپان میں 6.7 شدت کا ایک اور زلزلہ، سونامی ایڈوائزری جاری
  • شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا‘ 2 بچے شہید‘ 8 زخمی
  • وینزویلامیں روپوش اپوزیشن رہنما منظر عام پر آگئیں
  • تبت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
  • راولپنڈی، مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • لسٹڈ کمپنیوں کیلئےنظرثانی شدہ ای ایس جی گائیڈلائنزکااجرا
  • مراکش میں خوفناک حادثہ، دو رہائشی عمارتیں گرگئیں، 19 افراد جاں بحق