کراچی، بارا کوڈا مشقوں کا دوسرا روز، ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-2
کراچی (آن لائن)کراچی میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایس اے اور پاک بحریہ نے سمندر کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار اپنائے جس سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔بارا کوڈا مشقوں میں دنیا کے 22 ممالک کے 39 مندوبین نے شرکت کی، جنہوں نے میری ٹائم اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فیملی محفوظ رہی
کراچی:ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔