لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
رواں سال صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی دیکھی گئی۔
پولیس ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2024ء اور 2025ء کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس کے ریکارڈ کے مطابق ریسکیو ون فائیو پر کالز میں بھی 73 فیصد کمی آئی ہے۔
اسی طرح ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی، چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصد کمی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ رواں برس دہشت گردی کے 1588 کیسز رپورٹ، بنوں سرفہرست
پشاور:خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 437 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں، اسی طرح شمالی وزیرستان میں887، ڈی آئی خان میں 865 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد ہیں۔