بھارتی سیاستدان و اداکارہ جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازی فوٹو گرافروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے جبکہ معروف بالی ووڈ اداکار و بھارتی سیاستداں شتروگھن سنہا نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ان ریمارکس پر پاپارازیوں کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک میگزین کی رونمائی کے موقع پر شتروگھن سنہا اداکارہ پونم ڈھلوان کے ہمراہ موجود تھے، جہاں انہوں نے ہنستے ہوئے جیا بچپن پر طنز کرتے ہوئے میڈیا فوٹوگرافروں سے کہا کہ آپ لوگ پینٹ بھی اچھی پہنتے ہیں اور شرٹ بھی۔

ان کی اس بات پر محفل زعفرانِ زار ہو گئی جبکہ پونم ڈھلوان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت فضا میں محسوس ہوتا ہے جیسے نیا سال پہلے ہی شروع ہو گیا ہے۔

شتروگھن سنہا آج کل زیادہ تر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور فلموں سے کافی دور ہیں۔

دوسری جانب جیا بچن نے حال ہی میں پاپا رازیوں کے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھا کر آن لائن بحث چھیڑ دی تھی، انہوں نے پاپارازی فوٹوگرافرز کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے سوال کیا تھا کہ یہ فوٹوگرافر عوامی تقریبات میں مناسب طریقے کے کپڑے کیوں نہیں پہنتے؟

جیا بچن نے برکھا دت سے گفتگو میں فوٹوگرافروں کے رویے پر بھی چوٹ کی تھی اور کہا تھا کہ باہر ڈرین پائپ جیسی گندی پینٹ پہن کر، ہاتھ میں موبائل لے کر بس یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فون ہے تو تصویر لے لیں گے اور کچھ بھی کہہ دیں گے، بہت سے فوٹوگرافر نہ مناسب تربیت کے حامل ہیں اور نہ ہی ان کا پیشہ ورانہ انداز ہے۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِعمل سامنے آئے تھے، کچھ افراد نے اس بات کو پیشہ ورانہ تناظر میں درست کہا تھا جبکہ بہت سے لوگوں نے اسے غیر ضروری تنقید قرار دیا تھا۔

جیا بچن کی جانب سے اپنے اس متنازع بیان پر تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیا بچن

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی