Jasarat News:
2025-12-11@03:51:09 GMT

محرابپور،حادثے میں ضعیف شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-11-6
محراب پور(جسارت نیوز)حادثے میں ضعیف شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، حادثہ کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر سائیکل پر سوار ضعیف شخص عبد الغفور ملک موقع پر جاں بحق ہوگیا حادثے میں محمد رفیق ملک زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق دریا خان مری شہرسے ہے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیاہے جاں بحق شخص کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جسارت نیوز سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 7افراد سوار تھے۔ وزارت دفاع نے بتایا طیارہ مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔سویت دور کا این 22طیارہ فوجی سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔فوری طور پر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ جس جگہ طیارہ گرا وہ ایوانوو کا علاقہ ہے جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی:خونی حادثات میں بچے اور طالب علم سمیت 3 جاں بحق
  • روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ‘ 7افراد سوار تھے
  • قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • پشاور، پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ملازم زخمی
  • پشاور میں پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان کے سسرال پر مسلح افراد کا حملہ، ملازم شدید زخمی
  • روس: فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ
  • عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں سونا سستا ہوگیا
  • شکارپور پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈی ایس پیز بھی زخمی
  • حیدرآباد،پھلیلی نہر کی حفاظتی دیوارٹوٹی ہوئی ہے جو کسی بھی حادثے کاباعث بن سکتی ہے