شکارپور پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 ڈی ایس پیز بھی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے ہیں۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق یہ مقابلہ منچر شیخ کے علاقے میں ہوا، جس میں 8 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی تاحال جاری ہے اور موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں تاکہ حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایس
پڑھیں:
کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس اور مسلح ڈاکو کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔