Daily Mumtaz:
2025-12-09@08:34:53 GMT

موٹروے کے دو سیکشنز شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

موٹروے کے دو سیکشنز شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

لاہور(نیوز ڈیسک)ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 اور ایم ون پشاور سے رشکئ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند ہے جبکہ رشکئ سے برہان تک کھول دی گئی ہے۔

جبکہ حد نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم ٹریفک کی لیے کھول دی گئی

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔

سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

ترجمان نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی ہے کہ فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک

کراچی:

شہرِ قائد کے مرکزی کاروباری مرکز آئی آئی چندریگر روڈ پر ایک کار کی موٹر سائیکل سے شدید ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کار کی تیز رفتاری کا شکار ہوئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

بدقسمتی سے ایک زخمی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد طبی امداد کے دوران دم توڑ دیا۔

جاں بحق افراد کی ابتدائی شناخت علی اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد،موسم سرما کے آتے ہی شہر میں شدید دھند کا راج قائم ہوگیاہے
  • شدید دھند: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
  • موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • دھند : لاہور سیالکوٹ موٹروے ، ایم 1پشاور سے رشکئی تک بند  
  • دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر دلخراش ٹریفک حادثہ، دو افراد ہلاک