Jasarat News:
2025-12-09@06:04:43 GMT

موٹروے کے دو سیکشنز شدید دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:شدید دھند کے باعث ملتان شیرشاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 اور ایم ون پشاور سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گھنے دھند کے باعث ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے، جبکہ رشکئی سے برہان تک ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ٹریفک بھی کھول دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹروے کی بندش شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے جس سے حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیوروں کو لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ممکن ہو تو دن کے وقت سفر کریں، کیونکہ دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ رہنمائی یا امداد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گئی ہے

پڑھیں:

ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ چلاتے ہوئے تصویر وائرل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیفنس کے علاقے میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ کے اسٹیئرنگ پر موجودگی کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی اور دوسرا بڑا چالان کردیا۔ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کوچ مالک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کا دوسرا بڑا چالان جاری کر دیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا ہے جو کم عمرڈرائیونگ کے باعث لگایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق وڈیو اور تصاویر میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈی ایچ اے کی سڑک پر مسافر کوچ چلاتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچوں کو بھاری گاڑیاں چلانے کی اجازت دینا سنگین غفلت ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • موٹروے ایم 5 کا ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ
  • حیدرآباد،موسم سرما کے آتے ہی شہر میں شدید دھند کا راج قائم ہوگیاہے
  • شدید دھند: موٹروے پولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • ڈیفنس میں کم عمر ڈرائیور کی کوچ چلاتے ہوئے تصویر وائرل
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
  • موٹروے پر سفر کرنیوالوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری
  • دھند : لاہور سیالکوٹ موٹروے ، ایم 1پشاور سے رشکئی تک بند  
  • دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند
  • موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری