پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 سپلائرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
راولپنڈی:
پولیس کی منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 8 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 11.5 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف تھانوں کی پولیس ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ چھاپے مار کر یہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔
بنی پولیس نے دو سپلائرز کو حراست میں لے کر 2 کلو 875 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی۔
وارث خان پولیس نے ایک سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی جبکہ روات پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 610 گرام چرس برآمد کی۔
صدر بیرونی پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ایک سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کی اور صدر واہ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 560 گرام آئس برآمد کی۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائیاں شہر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشی یا استعمال کی کسی بھی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ مزید کارروائیاں کی جا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرام چرس برآمد کی
پڑھیں:
پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، را کے دہشتگردوں سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں، ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز کو گرفتار کیا گیا جبکہ فیصل آباد سے دہشتگرد دانش اور بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔ترجمان کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے بتایا کہ عادل نام کی بھارت سے آپریٹ فیس بک آئی ڈی کی مدد سے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا، دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔