کراچی:خونی حادثات میں بچے اور طالب علم سمیت 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-23
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کی سڑکیں شہریوں کے لیے مقتل بن گئیں۔ تیز رفتار واٹر ٹینکرز اور ڈمپر ڈرائیوروں کی بے احتیاطی نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیے۔ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دلخراش ٹریفک حادثات میں ایک بچے اور طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفیصلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں کے 4 چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارطالب علم کو کچل دیا جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیاجسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگادی، جاں بحق عابد رئیس عثمان کالج کا طالب علم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جارہا ہے۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں بھی ایک واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 4سالہ سفیان ولد ذاکر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں واقعات میں ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔علاوہ ازیںشیر شاہ پل کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر میاں بیوی سوار تھے۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی خاتون (بیوی) سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ شوہر کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 29 سالہ نسرین زوجہ شاہد اور زخمی مرد کی شناخت 35 سالہ شاہد ولد پیر بخش کے نام سے ہوئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔