پیماکے سابق صدرڈاکٹرعبدالعزیز میمن کی والدہ انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما )کے سابق مرکزی صدر اورماہرامراض جلدڈاکٹر عبدالعزیزمیمن کی والدہ اورجماعت اسلامی کے دیرینہ رکن استاد عبدالحق کی اہلیہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ گلشن اقبال میں صوبائی نائب امیرپروفیسر نظام الدین میمن کی اقتدا میں اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا جس میں سیاسی سماجی رہنما،پیما کے عہدیداران اور اہل محلہ سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی وسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے ان کی رہائش گاہ پہنچ کرلواحقین سے تعزیت اورمرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف،پیماکے مرکزی صدرڈاکٹرعاطف حفیظ،ڈاکٹرعبدالرشیدوہاب میمن،ڈاکٹرعبداللہ متقی،ڈاکٹراورنگزیب رہبر ودیگر ذمے داران نے ڈاکٹرعبدالعزیزمیمن کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کپڑوں کی خریداری ‘ملزم کی والدہ کا پولیس ہراسانی کیخلاف تحفظ کی استدعا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پولیس افسر کے خلاف خریداری کی عدم ادائیگی پر دھمکیوں اور منشیات کا جعلی مقدمہ درج کرانے کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں ملزم کی والدہ نے پولیس ہراسانی کے خلاف تحفظ کی استدعا کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او پیرآباد انیس شیخ نے ان کے بیٹے ضیا الرحمان سے 19 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے خریدے تھے بعد ازاں ادائیگی کے لیے جو پے آرڈر دیا وہ بینک نے جعلی قرار دیا۔ وکیل کے مطابق رقم کا تقاضہ کرنے پر ایس ایچ او نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اسی رنجش پر پولیس نے ضیا الرحمان کے خلاف منشیات برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ قائم کردیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس حکام کو ایس ایچ او انیس شیخ کے خلاف درج درخواست پر کارروائی کا حکم دیا جائے جبکہ درخواست گزار اور اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو ہدایت دے کہ وہ درخواست گزار کے اہل خانہ کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہ کرے۔