Jasarat News:
2025-12-11@02:33:44 GMT

بندوقوں والے نہتے خواتین سے ڈر رہے ہیں، سابق سینیٹر مشتاق

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251211-08-11
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے دسمبر کے مہینے میں رات 2 بجے عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن سے حملہ،سڑک یر گرانا،پتھر پھینکنا اور تشدد کو بدترین فسطائیت، حکومتی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ خواتین پر بدترین تشدد سے ثابت ہوا یہ حکومت اور اس کے سرپرست ذہنی مریض ہیں، بندوقوں والے نہتے خواتین سے ڈر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں پر کیے گئے تشدد کے حوالے سے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں رات کے 2 بجے اڈیالہ جیل کے سامنے اپنے بھائی کی ملاقات کیلیے آئے نہتے بزرگ خواتین پر بدترین تشدد سے ثابت ہوگیا کہ یہ حکومت اور اس کے سرپرست ذہنی مریض ہیں،عمران خان کی بہنوں کا اپنے بھائی سے ملاقات کا مطالبہ ایک آئینی، قانونی انسانی حقوق پر مبنی مطالبہ ہے،عمران خان کی بہنوں ہر واٹر کینن سے حملہ کرنا،سڑک یر گرانا،پتھر پھینکنا اور تشدد کرنا بدترین فسطائیت اور حکومتی دہشتگردی ہے،بندوقوں والے نہتے خواتین سے ڈر رہے ہیں، ظلم اور جبر کیخلاف جدوجہد میں عمران خان اور ان کے خاندان کا ساتھ دیتا رہوں گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عمران خان کی بہنوں سینیٹر مشتاق

پڑھیں:

گلشن اقبال: خواتین کی لاشوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، پولیس سرجن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: گلشن اقبال کے ایک فلیٹ سے ملنے والی 3 خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے، جس میں تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق لاشوں سے کیمیائی تجزیے کے لیے خون اور مختلف اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ موت کی اصل وجہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جائے گا اور فلیٹ کے اطراف کی سی سی ٹی وی ریکارڈز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔

ابتدائی شواہد کے مطابق ماں، بیٹی اور بہو کی اموات ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہیں، جبکہ گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملا نوجوان محفوظ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایسا نظر آتا ہے ن لیگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
  • بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا
  • سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر بدترین تشدد،سر پر 20 ٹانکے آگئے
  • اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار
  • عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا رات گئے ختم
  • تیزاب حملے، تشدد اور زندگی کا خاتمہ، پاکستان میں خواتین کی مشکلات کی کہانی
  • سینیٹر مشتاق کو انگلی دکھانے والے پولیس آفیسر کو سہیل آفریدی نے ڈانٹ دیا
  • ایبٹ آباد کی لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء و قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • گلشن اقبال: خواتین کی لاشوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، پولیس سرجن