امریکا نے 85 ہزار ویزے منسوخ کردیے، بھارتیوں کی اپائنٹمنٹ تاریخ تک ملتوی کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکا نے سخت فیصلہ کرتے ہوئے جنوری سے اب تک 85 ہزار ویزے منسوخ کردیے، بھارتیوں کی اپائنٹمنٹ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امیگریشن کے سخت قوانین کے نفاذ کے بعد جنوری سے اب تک 85,000 ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں جس کی بنیادی وجہ حملہ اور چوری کے واقعات ہیں جبکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو امریکی شہریوں کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا گیا۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ پوسٹ میں اس حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں، پوسٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے 85,000 ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اسے روکنے والے نہیں ہیں؛ یہ جاری رہے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پوسٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں ایک نعرے بھی درج ہے کہ امریکا کو دوبارہ محفوظ بنائیں، اس سے ظاہر ہے کہ یہ کارروائی ٹرمپ انتظامیہ کے سیکیورٹی ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ 8000 سے زائد طلبہ کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے اس سال دو گنا زیادہ ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔
بھارتی درخواست دہندگان کے لیے اپائٹمنٹ کی تاریخیں بھی ملتوی امریکا نے H1-B ویزا کے لیے بھارتی درخواست دہندگان کے لیے اپائٹمنٹ کی تاریخیں بھی ملتوی کر دی ہیں۔
بھارت میں امریکی سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ملاقات کی تاریخ 2026 تک ملتوی کردی گئی ہے تو اس کا مطلب ہے درخواست دہندگان کو نئی تاریخ پر قونصل خانے آنا ہوگا۔
خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ منسوخ کیے گئے زیادہ تر ویزے خراب ڈرائیونگ، مارپیٹ اور چوری کے واقعات کی وجہ سے منسوخ کیے گئے کیونکہ ایسے واقعات میں ملوث افراد امریکی شہریوں کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویزے منسوخ منسوخ کیے کے لیے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔