data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بھارت میں اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت دیتے ہوئے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست میں جگہ بنا لی۔

گوگل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، بھارتی صارفین نے اس سال مقبول بین الاقوامی کھیلوں کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو بھی نمایاں طور پر سرچ کیا، جو لیگ کی خطے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا مظہر ہے۔

فہرست کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ایونٹ رہا، جبکہ اس کے بعد ایشیا کپ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پرو کبڈی لیگ اور ویمنز ورلڈ کپ بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر تک رہے۔ فیفا کلب ورلڈ کپ چھٹے نمبر پر رہا، جس کے بعد پاکستان سپر لیگ ساتویں، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں اور میجر لیگ کرکٹ دسویں نمبر پر رہی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی

فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےلاہور میں بلدیاتی الیکشن کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے، جن میں 159 یونین کونسلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں، 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں لاہور میں 274 یونین کونسلز تھیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن لاہور کی ابتدائی فہرست کے مطابق راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسل قائم کی گئی ہیں۔

ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40 اور صدر کینٹ میں 29، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونین کونسل بنائی گئی ہیں۔

لاہور کے شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • گوگل کا ’گڈ مچھر بیڈ مچھر‘ نظریہ، امریکا میں لوہے کو لوہے سے کاٹنے کے لیے ’فورس‘ تیار