ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اپوزیشن امیدواروں کو ضلع پریشد اور بلاک سمیتی انتخابات کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک کر جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ بادل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے دعوے کے حق میں ایک آڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے ۔جس میں مبینہ طور پر پٹیالہ کے ایس ایس پی ورون شرما اور دیگر پولیس افسران کو اپوزیشن کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ شرومنی اکالی دل الیکشن کمیشن میں ایک تحریری شکایت بھی درج کرائی ہے، جس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور سی بی آئی اور این آئی اے جیسی تحقیقاتی ادارون کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سکھبیر سنگھ نے مزید کہا کہ آڈیو کلپ میں جو دراصل گزشتہ شب ہونے والی ایک کانفرنس کی ریکارڈنگ ہے، کئی ڈی ایس پیز کو مبینہ طور پر یہ دعوی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ مقامی سیاست دانوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اگر کوئی غلط کام کرنا ہے تو اسے نامزدگی مراکز کے باہر، گائوں، گھروں یا راستے میں کیا جانا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے ایم ایل اے پرتاپ باجوہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ سخت کارروائی کرے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔ پرتاپ باجوہ نے پولیس کی غیر ضروری مداخلت کو لاقانونیت قرار دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے امیدواروں کو سکھبیر سنگھ

پڑھیں:

راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد

تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔ 

پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز بعد بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار