جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے رول 265 میں لکھا ہے کہ سپریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ مس انفارمیشن ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، طارق فضل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی کہا ان کی صحت ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراونے کا اختیار جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کو ہے، رول 265 کہتا ہے کہ ایک ہفتے میں ملاقات ہوسکتی ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ جیل میں جانے کے بعد عمران خان کی اب تک 870 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی بتائے کیا خیریت معلوم کرنی ہے یا وزیر اعلی سہیل آفریدی لائحہ عمل لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی، افغان میڈیا پر بھی عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کس بنیاد پر عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان کی صحت پر جو افواہ پھیلائی ہے اس کا سورس بتائیں ہم کارروائی کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ چیف آف دی ایئر اسٹاف سرینا ہوٹلز بین الاقوامی اسکواش چیمپئن شپ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا بھارتی قید سے رہائی کے بعد 3پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ مصری وزیر خارجہ بھی دورہ پاکستان کیلئے تیار، رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ، 5 اضافی پکٹس قائمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کی صحت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغ کا سالن اور ایکسرسائز مشین میسر ہے، طلال چوہدری
اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل کھانوں اور سہولیات کی دھوم مچ گئی، طلال چوہدری نے کہا کہ انہیں دیسی مرغ کا سالن اور ورزش کی مشین ملی ہوئی ہے، بتائیں اور کسے یہ سہولت میسر ہے؟
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت شروع ہوا تو سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کئی ہفتوں سے قیدی تنہائی میں رکھا جارہا ہے، وکلاء اور فیملی کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔
سینیٹر فیصل جاوید کے سوال پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت پاکستان کی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں جنہیں دیسی مرغا اور ایکسرسائز مشین جیسی سہولیات میسر ہیں، ملاقاتیں جیل مینوئل کے مطابق ہی ہوں گی۔
طلال چوہدری کے بیان پر ایوان میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے شور شرابہ شروع کردیا۔
پی ٹی آئی کے ایوان میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں سہولیات نہ سنائیں، ایک تاریخ دیں جس دن ملاقات کروائیں گے۔ اس کے بعد وزیرداخلہ نے تو کوئی جواب نہ دیا۔
سینٹ میں پریذائیڈنگ افسر سینیٹر شہادت اعوان نے ایجنڈے کی کارروائی آگے بڑھانے کی بات کی تو علی ظفرنے کہا جب تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات والا معاملہ حل نہیں ہوتا وہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی کے شور شرابے میں اجلاس کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔