بھارت (ویب ڈیسک) بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 1 کروڑ سے زائد رقم اُدے پور کی پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک حیران کن مالی سراغ لگاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آن لائن بائیک رائیڈر کے بینک اکاؤنٹ سے 331.

36 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کی گئیں، جن میں سے ایک کروڑ سے زائد رقم اُدے پور کی ایک پرتعیش شادی پر خرچ کی گئی۔

یہ شادی گزشتہ سال نومبر میں منعقد ہوئی تھی اور اس کا تعلق گجرات کے نوجوان سیاسی رہنما آدتیہ زولا سے جوڑا جا رہا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ڈرائیور کا نہ تو دولہا سے اور نہ ہی دلہن سے کوئی تعلق تھا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ رائیڈر کے اکاؤنٹ میں اگست 2024 سے اپریل 2025 کے دوران بے نامی ذرائع سے اربوں روپے جمع ہوئے اور تقریباً اسی رفتار سے مختلف مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل بھی کر دیے گئے۔

افسران کے مطابق یہ اکاؤنٹ ’میول‘ کے طور پر استعمال ہوا، یعنی ایسا تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ جسے اصلی رقم کے ذرائع کو چھپانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ان میں سے ایک ٹریس غیر قانونی بیٹنگ آپریشن سے منسلک اکاؤنٹ تک بھی پہنچتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رقم بیٹنگ نیٹ ورک سے نکالی گئی اور یوں مختلف تقاریب اور اخراجات پر استعمال ہوئی۔

افسران اس بات پر حیران ہیں کہ ایک معمولی آمدنی والا رائیڈر اتنی بڑی ٹرانزیکشنز کے باوجود بینک، ٹیکس حکام یا خود پولیس کی نظر سے کیسے بچ گیا؟ کس نے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور کس نے رقم استعمال کی؟ کیا شادی کے اخراجات مکمل یا جزوی طور پر بیٹنگ ریکٹ کی رقم سے ادا کیے گئے ہیں؟

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا: علی خورشیدی

- فائل فوٹو 

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا ہے، وزیرِقانون سے درخواست ہے جرمانوں میں کمی کی جائے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی خورشیدی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چالان سے متعلق درخواست ہے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے ایوان میں سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ چالان کی مد میں جرمانے کم کرنے چاہئیں، کراچی میں تو کمیرے لگا دیے ہیں، باقی شہروں میں کمیرے کیوں نہیں لگائے گئے؟

متعلقہ مضامین

  • در فشاں سلیم کی 1 کروڑ روپے کی پینٹنگ تیار کرنے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت: شادی تقریب میں اسٹیج گر گیا، متعدد بی جے پی رہنما زخمی
  • جہیز سے انکار، دلہا نے 1 کروڑ کا جہیز ٹھکرا کر مثال قائم کردی
  • اب تک کراچی سے 70 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جا چکا: علی خورشیدی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل: بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
  • نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا
  • اداکار دھرمیندر ایک مضبوط خاندانی ورثہ اور اربوں کی دولت چھوڑ گئے
  • دہشتگردوں کی تیاریاں بے نقاب، ایف سی پر حملے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ تیار
  • آنجہانی دھرمیندر اپنے پیچھے کتنی دولت چھوڑ کر گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں