وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ  کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔ 

خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر ایک نالے کے کنارے  بیتھ کر رات گزاری۔

پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  

آج  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر پاکستان کی پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی۔

جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر رات  نالے کے کنارے گزارنے کے بعد سہیل آفریدی صبح کو اسلام آباد چلے گئے اور وہاں اسلام آباد  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔ چیف جسٹس نے ججوں کے طریقہ کار پر عمل کیا اور ایک وزیراعلیٰ سے  اس اچانک، بے وجہ ملاقات سے انکار کر دیا۔

شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی

بعد میں میڈیا کے کیمروں کے سامنےسہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ میں  تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکا ہوں ، ایسا کون سا راستہ بچا ہے جس کے بعد میں اپنے لیڈر سے ملاقات کرسکوں۔

وزیر اعلیٰ خیپر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا کیمروں ےک سامنے دھمکی دی کہ میری عمران خان سے ملاقات نہ کراوائی گئی تو میں پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چلنے دوں گا۔ اس کے ساتھ سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔

بلوچستان میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ  

ایک اور 26نومبر برپا کرنے کی دھمکی

مؤثق میڈیا آؤٹ لیٹس کی رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی نے ہائی کورٹ کو بھی دھمکی دی کہ اگر عدالت انصاف نہ کرپائے تو عوام خود انصاف کریں گے۔ عوام انصاف کریں گے تو قانون کو بھی ہاتھ میں لیں گے ، حالات خراب ہوئے تو کنٹرول نہیں ہوسکیں گے۔

دوسری جانب امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کو آج ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ سہیل آفریدی نے جب گورکھپور پولیس چیک پوسٹ کے قریب نالے کے کنارے پر دھرنا دیا تھا تو وہاں معمولی نفری موجود رہی کیونکہ سہیل آفریدی کے ساتھ کچھ ہی لوگ موجود رہے۔ اب سہیل آفریدی دھرنا چھوڑ کر واپس پشاور جا چکے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی نے کی کارروائی نہ اڈیالہ جیل سے ملاقات کی دھمکی جیل کے

پڑھیں:

 صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

 ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔  
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم