شام کے وزیر خارجہ کا اسرائیل کے حملوں کے خلاف عالمی ردعمل کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بار بار کی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کریں، انہوں نے اسرائیل کے بیعت جن کے شہر پر حملے کو شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائی قرار دیا۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ “غدارانہ اور جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا” تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی جارحیت کرنے والے کو مزید جرائم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور تمام عرب و اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف کارروائی کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے کے دوران چھ فوجی زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے اور جماعة اسلامیہ کے کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نومبر میں اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں 47 آپریشن کیے جبکہ دسمبر 2024 سے اب تک اسرائیل نے ایک ہزار سے زائد فضائی حملے اور 400 سے زائد سرحد پار کارروائیاں کی ہیں۔ بشار الاسد کے نظام کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے گولان ہائیٹس کے غیر فوجی علاقوں پر قبضہ کر لیا، جو 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔
واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں ںے تاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔
ترجمان نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ اس بیان کو مسترد کرتے ہیں راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔