اسلام آباد:

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی عالمی سطح پر واپسی کو ظاہر کرتا ہے، تاجکستان میں تین چین باشندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس واقعے کی مذمت کرتا ہے، ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ساتھ ہیں۔

واشنگٹن واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے عالمی برادری افغان دہشت گردی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں ںے تاجکستان میں ڈرون حملے میں تین چینی باشندوں کی ہلاکت پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکے۔

ترجمان نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ اس بیان کو مسترد کرتے ہیں راج ناتھ کا بیان سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، بھارتی بیانات خام خیال پر مبنی ہیں، پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک

قابل (ویب ڈیسک) افغانستان سے تاجکستان میں کیے گئے ڈرون حملے میں تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے۔پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کی تخریبی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔افغان طالبان رجیم کے تمام وعدوں کے باوجود افغانستان سے پڑوسی ممالک پر دہشتگردانہ حملے جاری ہیں۔

تاجک حکام کے مطابق26 نومبر 2025 کی رات افغانستان سے ایک مسلح حملہ ہوا، جس میں ایل ایل سی شوہین ایس ایم کے ملازمین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا،یہ کیمپ ختلون علاقے میں واقع “یول” بارڈر ڈیٹیچمنٹ کی پہلی بارڈر گارڈ پوسٹ “استقلال” کے کنٹرول کے علاقے میں تھا،حملہ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس پر دستی بم اور آتشیں اسلحہ نصب تھا۔

تاجک حکام نے کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایل ایل سی شوہین ایس ایم کے تین چینی ملازمین ہلاک ہوگئے۔

تاجکستان حکومت نے افغانستان سے سرحد پار اس کارروائی پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔تاجک حکام نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔تاجکستان نے افغان حکام سے سرحدی سلامتی کیلئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا فائرنگ اور تاجکستان ڈرون حملہ—دفترِ خارجہ نے ذمہ داری افغان حکومت پر ڈال دی
  • امریکا میں افغان نژاد کا حملہ دہشتگردی ہے، عالمی تعاون ناگزیر، ترجمان دفترِ خارجہ
  • پاکستان کی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
  • واشنگٹن حملہ سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خطرے کا ثبوت ہے: دفتر خارجہ پاکستان
  • پاکستان نے چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال تشویشناک قرار
  • پاکستان کی تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت
  • افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملہ، 3 چینی ملازمین ہلاک
  • تاجکستان کے سرحدی علاقے میں افغانستان سے ڈرون حملہ؛3چینی باشندے ہلاک
  • افغانستان پرحملہ نہیں کیا، پاکستان کارروائی کا باقاعدہ اعلان کرتا ہے: آئی ایس پی آر