تباہ کن سیلاب نے تین ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 256 سے تجاوز
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
جنوبی ایشیا کے تین ممالک تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 تک جاپہنچی ہے۔
تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہوکر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 87 ہوچکی ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی حصے گزشتہ ہفتے سے مسلسل بارشوں کی زد میں ہیں، جن میں ملائیشا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔
سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے صورتحال سنگین کردی ہے۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 56 تک جاپہنچی ہے جبکہ وسطی سری لنکا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 21 افراد لاپتا اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر انڈونیشیا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے 700 سے زائد مکانات تباہ اور 1800 خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم مسلسل بارشیں مشکلات بڑھا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
تھائی لینڈ میں مون سون بارشوں نے 300 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 19 افراد ہلاک
جنوبی تھائی لینڈ میں مون سون کے تیز سلسلے کے باعث شدید بارشیں ہوئیں، تھائی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں سئ ملک کے کچھ حصّوں میں 300 سال میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق 19 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
شہریری آبی بیورو کی اسمارٹ واٹر آپریشن سینٹر کے مطابق 19 نومبر سے جاری 3 دنوں کے دوران جنوبی صوبوں میں مجموعی طور پر 630 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر
خاص طور پر ہٹ یائی میں 21 نومبر کو ایک دن میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس ضلع کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بہت بلند ہو گئی اور ندی نالے تیزی سے اوور فلو کر گئے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔ تھائی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ سیلاب اور حادثات جیسے کرنٹ لگنے کے واقعات میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
300 سالہ ریکارڈ بارش تھائی لینڈ مون سون