سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے، محبت کی خاطر شادی کی، مریحہ صفدر
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے محبت میں شادی کی تھی مگر ان کے سابق شوہر ان سے کم کماتے تھے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھریلو رشتوں میں اکثر مسائل اس وقت جنم لیتے ہیں جب شوہر بیوی کی خودمختاری برداشت نہیں کر پاتے اور اپنی انا کو آڑے لے آتے ہیں۔
مریحہ کے مطابق جب شوہر کی آمدنی بیوی سے کم ہو تو وہ عدم تحفظ محسوس کرتے ہیں جس سے رشتے میں تناؤ پیدا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض مردوں کو یہ بھی برداشت نہیں ہوتا کہ بیوی خودمختار ہے اور انہیں لگتا ہے کہ شاید اب بیوی کو ان کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ بیوی کی تمام ذمہ داریاں اٹھائیں جبکہ بیوی کو گھر کی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں تاہم اگر مرد بیوی کی خواہشات یا اخراجات پورے نہیں کر سکتا تو بیوی کا خود کمانا درست ہے۔
واضح رہے کہ مریحہ صفدر نے 2022 میں ترک پائلٹ انسٹرکٹر الیاس گوکسیک سے شادی کی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے
اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ
اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس فیصلے سے متعلق بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ یہ خبر ان ہی کی زبانی سنیں۔
مزید پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
اذلان نے کہا کہ ’’یہ بات شاید آپ کو عجیب لگے لیکن میں دوسری شادی کر رہا ہوں، اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے اس لیے براہ کرم میری فیملی کو اس معاملے سے دور رکھیں کیوں کہ یہ بالکل ذاتی معاملہ ہے۔
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھی درخواست کی۔
مزید پڑھیں: جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور جوڑے کی ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گدھا اور یوٹیوبر یوٹیوبر یوٹیوبر اذلان شاہ یوٹیوبر اور گدھا یوٹیوبر کی دوسری شادی