پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے ایک مداح کے سوال پر ایسا صاف اور غیر روایتی جواب دیا ہے جس نے بابر اعظم کے چاہنے والوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی چونکا دیا۔

نازش جہانگیر، جو ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی مضبوط اداکاری، منفرد کرداروں اور مینٹل ہیلتھ آگاہی کے حوالے سے نمایاں پہچان رکھتی ہیں، آج کل پھر خبروں میں ہیں۔ انہوں نے 2017 میں ڈرامہ بھروسا سے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر متعدد مشہور پروجیکٹس میں نظر آئیں۔ 2022 میں سمیع خان کے ساتھ فلم ’لفنگے‘ سے فلمی ڈیبیو کیا جبکہ 2024 میں خوشحال خان کے ساتھ پپے کی ویڈنگ میں جلوہ گر ہوئیں۔ انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بیسٹ ایمَرجنگ ٹیلنٹ کے لیے نامزدگی بھی مل چکی ہے۔

انسٹا گرام پر ایک غیر رسمی سوال جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم انہیں شادی کی پیشکش کریں تو وہ کیا جواب دیں گی؟

اداکارہ نے اس سوال پر نہ کوئی گھما پھرا کر بات کی اور نہ ہی اسے مذاق میں ٹالا، بس سیدھا سا جواب دیا: ’’میں معذرت ہی کروں گی‘‘۔

        View this post on Instagram                      

نازش کا یہ دوٹوک ردِعمل چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر زیرِبحث آ گیا۔ کچھ صارفین نے ان کی خود اعتمادی اور سادگی کو سراہا، تو کچھ نے اس صورتحال کو خوشگوار اور مزاحیہ قرار دیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ناظم آباد، مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک)پولیس نے بتایا کہ ایک نوجوان شادی شدہ خاتون کو اُس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، ابتدائی شبہہ یہ ہے کہ فائرنگ گھبراہٹ کے شکار ڈاکوؤں نے کی۔

ایس ایس پی ضلع وسطی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے انو بھائی پارک کے قریب ایک گلی میں فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ ثمینہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں، جو اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک آن لائن ٹیکسی میں سفر کر رہی تھیں۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ مشتبہ افراد ڈاکو ہوں جو شہریوں کی مزاحمت سے گھبرا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، انہوں نے وضاحت کی کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ڈکیتی کی کوئی کوشش نہیں ہوئی تھی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات 10 بجے پیش آیا۔

خاتون کے گال پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئیں اور انہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گئیں۔

ناظم آباد پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد عدنان (ساکن توحید کالونی اورنگی ٹاؤن) کی مدعیت میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، شکایت کنندہ اپنی والدہ، بیوی، بہن اور تین بچوں کے ہمراہ اپنے گھر سے ناظم آباد کے فاطمہ لان میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

جب وہ اے او کلینک اور انو بھائی پارک کے درمیان والی گلی میں پہنچے تو اچانک 2 موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد وہاں نمودار ہوئے، وہ فائرنگ کر رہے تھے جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ثمینہ، جو پچھلی نشست پر بیٹھی تھیں، گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں، انہیں ابتدا میں اے او کلینک لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں عباسی شہید ہسپتال ریفر کیا گیا، جہاں پہنچ کر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف
  • اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟
  • ماہرہ خان کن 3 پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہے؟ اداکارہ نے نام بتادیے
  • ’دنیا شہروں کی قید میں‘، اقوامِ متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ جاری
  • شاہ رخ کی کون سی خوبی نے ماہرہ خان کو متاثر کیا؟ اداکارہ نے بتادیا
  • نوشین شاہ نے حجاب اتارنے کی وجہ بتاتے ہوئے روحانی سفر پر روشنی ڈال دی
  • شوہر نے ایک ارب کی لاٹری جیتنے کی خبر بیوی سے چھپالی، چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
  • ناظم آباد، مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون جاں بحق
  • القسام بریگیڈ کے چونکا دینے والے خفیہ نظام کا انکشاف، صیہونی میڈیا اور فوجی حلقوں میں کھلبلی