فوٹو: جنگ

کراچی میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، وکلاء کا وفد کمشنر ہاؤس سے واپس روانہ ہوگیا۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

کراچی، وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپ

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔

ناصر شاہ نے وکلاء سے کہا کہ آپ کی اور ہماری جہدوجہد مشترکہ ہے، کینال اور پانی ہمارا بھی ایشو ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ چیئرمین صاحب نے کینالز کا ایشو واپس کروایا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کارونجھر کے مسئلہ پر ہم آپ کے ساتھ ہیں، اسمبلی میں آپ کی نمائندگی کروں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ناصر شاہ

پڑھیں:

ناصر شاہ اور سعید غنی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہِ، صفائی کے کاموں کا جائزہ

صوبائی وزراء نے جیل روڈ پل کے نیچے کچرے کے انبار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر یہاں صفائی کو یقینی بنانے اور آئندہ یہاں کسی قسم کا کوئی کچرہ جمع نہ ہو اس کی ہدایات دی۔ صوبائی وزراء نے کورنگی شاہراہ بھٹو کے پاس بننے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہِ کیا اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چئیرمین چنیسر ٹاون فرحان غنی، ٹاؤن چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان سمیع، سندھ سولڈ ویسٹ کے ڈائریکٹر رحمت اللہ شیخ و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزراء نے جیل روڈ پل کے نیچے کچرے کے انبار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر یہاں صفائی کو یقینی بنانے اور آئندہ یہاں کسی قسم کا کوئی کچرہ جمع نہ ہو اس کی ہدایات دی۔ صوبائی وزراء نے کورنگی شاہراہ بھٹو کے پاس بننے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے جی ٹی ایس بنانے والی کمپنی سے اس حوالے سے معلومات حاصل کی اور کام کو وقت مقررہ پر مکمل کرنے کی ہدایات دی۔

متعلقہ مضامین

  • وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپ
  • کراچی، وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپ
  • وکلاء کا کام دلائل دینا ہے، احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے: مراد علی شاہ
  • مراد علی شاہ: وکلا کا کام دلائل دینا ہے، احتجاج درست نہیں
  • کوئٹہ: وکلاء 27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ناصر شاہ اور سعید غنی کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہِ، صفائی کے کاموں کا جائزہ
  • کوئٹہ، آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء برادری کا احتجاج
  • کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! ٹریفک پولیس نے بڑا اعلان کردیا
  • وکلاء اور پولیس کے درمیان تصادم افسوس ناک ہے ‘ پیر ریاض محمد شاہ