2025-11-26@10:30:55 GMT
تلاش کی گنتی: 43690

«گمبھیر نے»:

    اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو وی پی این کے ذریعے استعمال کرتے ہیں تو اب یہ بات دوسرے صارفین کو بھی پتا چل سکے گی۔ ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ نکیتا بئیر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ پلیٹ فارم صارفین کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرے گا، جن میں ان کا ملک اور یہ بھی شامل ہوگا کہ وہ وی پی این استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اب وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کی پروفائل پر ایک وارننگ دکھائی دے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا ملک یا خطہ...
    ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں واقع ایک رہائشی ہاؤسنگ کمپلیکس کی متعدد بلند عمارتوں میں 26 نومبر کو شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے فضا میں گہرے سرمئی دھوئیں کے بادل بلند ہوتے رہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ پولیس کے حوالے سے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ کئی افراد عمارتوں کے اندر پھنس گئے، جبکہ 2 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آگ بجھانے کے دوران فائر سروس کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ Video shows frequent explosions and a scaffolding fire at Hung Fuk Court in Hong Kong’s Tai Po district, with many people reported trapped, Chinese media reported. pic.twitter.com/DRtqsSEahH — Open Source Intel (@Osint613) November...
    بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کی معروف اداکارہ گریجا اوک نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں اچانک ملی شہرت کے بعد نامناسب اور پریشان کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ایک وائرل انٹرویو کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’نیشنل کرش‘ اور ’انڈیا کی سڈنی سوینی‘ کے لقب سے نوازا تھا۔ گریجا اوک جو دو دہائیوں سے مراٹھی اور ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقبولیت میں اضافے کے باوجود انہیں کسی قسم کی اضافی پیشہ ورانہ آفرز نہیں مل رہیں تاہم اس اچانک توجہ کے منفی اثرات ضرور سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت ایف بی آر نے مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں ڈاکٹرز اور بڑے بیوٹی پارلرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ ان تینوں شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ مہنگے ڈاکٹرز کے لیے آڈٹ کا پہلا مرحلہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جب کہ مہنگی کاسمیٹکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے  3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی...
    اسلام ٹائمز: اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوسِ عزائے فاطمیہ کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں خواتین و حضرات، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس...
    لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں نئی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اڈیکس کی تعداد 14 اور اوریکس کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔ اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ عربین اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اور لمبے سینگوں والا ہرن ہے جو متحدہ عرب امارات کا قومی جانور بھی ہے، جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پایا جاتا ہے۔ دونوں اقسام نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں رہنے کے عادی...
    اسلام ٹائمز: جلوس کے دوران نوحہ خوانی، ماتم داری اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ پر روشنی ڈالنے کے لیے خطابات بھی کیے گئے۔ عزاداروں نے اس موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے گہری عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آئی آر سی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، جہاں عزاداروں کے لیے مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایام شہادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے منائے جانے والے ایامِ فاطمیہ کے موقع پر بوتراب امام بارگاہ سے آئی آر سی امام بارگاہ تک ایک عظیم الشان ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ہزاروں عزاداروں...
    گزشتہ ایک سال میں بھارت کی ہوم ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی وائٹ واش شکست اور اب جنوبی افریقہ سے 2-0 کے کلین سویپ کے بعد یہ بحث زور پکڑ گئی کہ آیا گمبھیر کو ٹیسٹ کوچنگ چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈین پریمیئر لیگ: گوتم گھمبیر اور نوین الحق کی ویرات کوہلی سے تلخ کلامی تاہم، پریس کانفرنس میں گمبھیر نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بی سی سی آئی کا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھارتی...
    بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر حملے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے حملے میں 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا، خودکش جیکٹس میں بارودی مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹس کے ٹکڑوں سے واضح ہےکہ 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا، دھماکے خودکش تھے، ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، دھماکے کی جگہ سے 8 دستی بم بھی ملے، 2 ملی میٹر سائزکے بال بیرنگ اور2 فٹ پرائما کارڈ بھی ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ منظم منصوبہ...
    وفاقی آئینی عدالت نے بل بورڈز لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تنصیب کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھادیے۔وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نےبل بورڈز لگانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے افسران اور وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بِل بورڈز بہت خطرناک ہوتے ہیں، بِل بورڈ لگا کر فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، کیا پیسے کیلئے اتنا گر جاؤگے؟جسٹس حسن نے پارکس اتھارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ فیس کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں؟ بِل...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی شیئرز کی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس لگ بھگ 800 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ مارکیٹ نے مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا تاہم کاروبار آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی۔ صبح 11 بجے کے وقت کے ایس سی 100 انڈیکس 160,910 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 781 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں...
    راولپنڈی: عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے میں پولیس  کی  چائے ڈپلومیسی نے صورت حال کو دلچسپ بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب گزشتہ شب دھرنے کے دوران پولیس اور شرکا کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جہاں شدید سرد رات میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنا شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس میں ماحول خوشگوار نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب...
    ٹیکساس میں ہونے والے ‘ورلڈز اسٹرونگسٹ وومن 2025’ کے فائنل میں اس وقت شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا جب امریکی ایتھلیٹ جیمی بوکر نے گولڈ میڈل جیت لیا جنہیں اب ٹرانسجینڈر قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اسٹار اینڈریا تھامسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اسٹیج پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بظاہر کہا کہ یہ ناانصافی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی کونسی شقیں خلاف شریعت ہیں؟ کئی ایتھلیٹس اور کوچز کا الزام ہے کہ بوکر نے اپنے پس منظر سے متعلق معلومات چھپائیں اور وہ حیاتیاتی طور پر مرد ہیں، جس پر شفافیت اور مقابلے کی منصفانہ حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ 3 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن ربیکا رابرٹس نے دعویٰ...
    ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی تفصیلی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گئی۔ دہشت گردی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 خوارج کو ایک موٹر سائیکل پر سول کوارٹرز کی طرف سے آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تینوں دہشت گرد رواں ٹریفک کی الٹی طرف سے اپنے ہدف کی طرف بڑھتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں دہشت گردوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور چادریں اوڑھ رکھی ہیں، جس سے انہوں نے کافی حد تک اپنے چہرے چھپا رکھے ہیں۔ اسی اثنا میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز چوک کے قریب ایک دہشت گرد موٹرسائیکل سے اتر گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق...
    —فائل فوٹو لاہور میں غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈھنے والا بھائی، بھابھی اور دو رشتے داروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق والد کی درخواست پر بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا  ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ لڑکی کی کسی کے ساتھ دوستی ہے۔
    سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم...
    سابق فلسطینی صدر کی وفات ایک ”دوائی” کے ذریعے دیئے گئے زہر کا نتیجہ تھی،گفتگو میجر جنرل محمد الدایہ فلسطینی صدر یاسر عرفات کے ذاتی محافظ تھے، انھوں نے پہلی بار سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کے قتل سے متعلق نہایت اہم اور تاریخی معلومات سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو میں تصدیق کی کہ ابو عمار کی وفات ایک ”دوائی” کے ذریعے دیئے گئے زہر کا نتیجہ تھی۔اسی طرح انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ابو عمار کے قریبی لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھتی ہیں ۔انہوں نے پیش آنے والے واقعے کو ”سازش” قرار دیا۔ لدایہ نے ان خفیہ اجلاسوں اور ملاقاتوں کا انکشاف کیا، جو عرفات نے تل ابیب اور غزہ میں اہم اسرائیلی حکام...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعلق سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے، اس پر آرڈر پاس کریں...
    پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار کرلی گئی ہے۔ مختلف کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں حملہ آوروں کی ہر حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہیڈکوارٹر کی طرف راستے میں الٹی سمت سے آئے۔ ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر انہوں نے دکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تینوں خودکش حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ فوٹیج میں ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو...
    سابق امریکی خاتون اول مشل اوباما اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، جس میں وہ نمایاں طور پر سلم نظر آئیں۔ یہ فوٹو شوٹ معروف فوٹوگرافر اینی لیبووٹز نے کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مشعل اوباما سادہ سرمئی ٹی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دیں۔ یہ شوٹ ان کے پراجیکٹ Women کے تازہ ایڈیشن کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوٹو شوٹ کے پیغام سے ہٹ کر ان کی جسمانی تبدیلی پر مرکوز ہو گئی۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ مشل اوباما نے مشہور وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کی ہے۔   View this post on Instagram   A post...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 10 روز تک جاری رہے گا، جس میں اہم قانون سازی اور حکومتی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے
    کراچی: سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی صوبے میں نافذ بلدیاتی قانون میں بعض تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ بلدیات سندھ اور محکمہ قانون کے ماہرین سندھ لوکل گورنمنٹس ایکٹ 2013 میں متوقع ترامیم پر مبنی ڈرافٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو باضابطہ منظوری کے لیے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یکم دسمبر کو سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی بلالیا ہے۔ واضح رہے کہ...
    چین، قدیم و  جدید کا وہ حیرت کدہ ہے جسے دیکھنے اور جاننے میں مجھے ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے یا دوستوں سے جو معلومات ملتی رہیں ان کی مدد سے میں نے کئی علاقوں کو اپنی ’ٹریول وش لسٹ‘ میں شامل کیا اور اس میں ایک نام خوبصورت ساحلوں والے سان یا کا بھی تھا۔ ہائی نان میں واقع اس ساحلی شہر کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے اس جزیرے کے دیگر شہروں کے بارے میں بھی جاننا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ کیا ہی کمال علاقہ ہے یہ۔ سان یا کے خوبصورت ساحل ہوں یا ہائیکو کے کاروباری ماحول کی گہما گہمی، بوآو لہ چھینگ میں صحت کی خدمات کے شاندار مراکز ہوں یا...
    بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان...
    پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کے خاندان کو شامل نہ کریں، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی اپیل کی۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے بھی غیر معمولی ہے، لیکن پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اذلان کی اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیران اور دلچسپی کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں، تاہم پہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ملازمین کی فی گھنٹہ اجرت میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوگی۔ اسی طرح 18 سے 20 سال کے ورکرز کی اجرت 8.5 فیصد بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کی کم از کم تنخواہ بھی 6 فیصد اضافے کے بعد 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی چانسلر کا کہنا ہے کہ روز مرہ کے اخراجات اب بھی شہریوں کے لیے ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں اپنی بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے اور اس کی گواہی قابل اعتماد ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا اپنے والد پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا، اور شواہد کے بغیر اس الزام کو رد نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے میں ملزم کے وکیل کے موقف کو بھی پیش کیا گیا کہ مقتولہ کے دیگر بچے بھی موجود تھے لیکن کسی نے باپ کے خلاف چارج...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی  نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق آسامیوں کا درست اشتہار جاری نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ کیا ہرکام توہین عدالت کے بعد ہی کرناہے،...
    کراچی: پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔  ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔ اذلان شاہ...
    ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نےپاکستان کیلئے4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دےدی ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔ صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اے ڈی بی کاکہنا ہےکہ1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ ژوب اورمُولا دریا بیسن میں روزگاراورخواتین کے لیے معاشی مواقع بڑھائے گا۔ منصوبے میں جاپان فنڈ اور...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے،واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے،ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔تاہم، جس روحانی راستے کا آپ نے انتخاب فرمایا ہے، اس کے ساتھ ایک لطیف...
    اقوامِ متحدہ نے 2025ء کو ’’عالمی سالِ کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی‘‘ قرار دے کر نہ صرف کوانٹم میکینکس کی ایک صدی مکمل ہونے کا اعتراف کیا ہے بلکہ کوانٹم دور کے عالمی آغاز کی باضابطہ توثیق بھی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا مظہر ہے کہ کوانٹم تحقیق اب صرف نظریاتی بحث نہیں بلکہ مستقبل کی ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور عالمی نظم و نسق کی بنیاد بن رہی ہے۔ انسانی ذہن کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ فطرت کے پوشیدہ رازوں کو دریافت کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ سائنس کی تاریخ بھی اسی جستجو کی داستان ہے، جہاں ہر حل شدہ سوال کئی نئے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ طبیعیات کے شعبے میں ہر...
    یورپی ملک اسٹونیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ ملی ہے جسے ایک نوعمر لڑکی نے چبایا تھا۔ یہ دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف ٹارٹو کے انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی نے تحقیق کے دوران بیرچ ٹار کے ایک ٹکڑے پر دانتوں کے نشانات اور تھوک کے آثار دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا بیرچ ٹار دراصل برچ درخت کی چھال کو خشک طریقے سے گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور قدیم دور میں اسے چبانے کے ساتھ ساتھ چپکانے والے مادے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سائنس دانوں نے تھوک سے ڈی این...
    متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو 2025 نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دگنے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ایئر شو عالمی سطح کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار ماہرین، صنعت کے نمائندے اور سیاح شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک تھے، جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کر کے ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائنز کا بوئنگ سے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے...
    غزہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے پہلے سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سیلابی پانی نے ہزاروں خیموں کو ڈبو دیا ہے جس کے باعث مقامی خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی میں سے بڑی تعداد اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہو چکی ہے۔ جنگ بندی کے بعد بھی لوگ عارضی خیموں اور پناہ گاہوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ علاقے کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ بے گھر فلسطینی خاتون ام احمد عوضہ نے کہا کہ سردیوں کا آغاز ہے مگر بارشوں اور...
    پیرس: فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں طب کی تاریخ میں ایک ایسا باب رقم ہوگیا، جس نے ماہرین صحت کو حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات سے بھر دیا ہے۔3 سالہ امریکی بچے اولیور چو کی تیزی سے بحالی نے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے۔ اولیور وہ خوش نصیب پہلا انسان بن چکا ہے جسے ہنٹر سنڈروم جیسی نایاب اور مہلک موروثی بیماری کے خلاف جین تھراپی کا بالکل ابتدائی تجرباتی علاج فراہم کیا گیا اور حیران کن طور پر اس کے نتائج نہ صرف مثبت آئے بلکہ توقعات سے کہیں زیادہ بہتر ثابت ہو رہے ہیں۔ہنٹر سنڈروم جسے طبی دنیا میں ایم پی ایس ٹائپ ٹو بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا مرض ہے جو جینیاتی نقص...
    اسلام آباد( طارق محمود سمیر)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک باوقار اور اثر انگیز ملک ہے، جو دنیا میں اپنا حقیقی مقام ضرور حاصل کرے گا۔ انہوں نے قومی یکجہتی، ریاستی سلامتی اور متحد حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ27 کے شرکا نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے داخلی و علاقائی سکیورٹی ماحول اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینز، سول و ملٹری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے۔ بعدازاں شرکا نے آرمی چیف کے ساتھ ایک جامع انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پیش آنے والا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پورے علاقے میں تشویش کا باعث بن گیا ہے، جہاں محض ایک عجیب و غریب غلطی نے ایک پورے خاندان کو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق مدنی پور کے گنجان آباد علاقے میں کھانا پکانے کے دوران ہونے والی ایک سنگین غلط فہمی اس وقت خطرناک صورت اختیار کر گئی جب ایک خاتون نے برتن میں پانی ڈالنے کے بجائے غلطی سے تیزاب انڈیل دیا اور یہ تیزاب اسی شام تیار ہونے والے کھانے کا حصہ بن گیا۔کھانا بظاہر معمول کی طرح تیار ہوا، لیکن جیسے ہی اہلِ خانہ نے چاول اور سالن تناول کیے،...
    افغانستان میں سردی کی آمد نے پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ غربت، بھوک اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی نے لاکھوں افغانوں کی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ مشکل کر دیا ہے۔ افغان میڈیا ’’آمو ٹی وی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے کئی علاقوں میں ایسے خاندان موجود ہیں جو اپنے بچوں کے لیے جوتے، گرم کپڑے اور کھانے پینے جیسی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں کر پا رہے۔ شدید سردی میں چھوٹے بچے ننگے پاؤں اور پھٹے پرانے کپڑوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ معاشی بدحالی نے عام شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ متعدد افغان خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ مناسب...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے ڈولمن مال کی انتظامیہ نے ان کے خصوصی بچے کو پلے ایریا میں داخلے سے روک دیا۔ خاتون کے مطابق ان کا 9 سالہ بیٹا آٹزم کا شکار ہے، تاہم مال کے پلے ایریا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ عملے نے نہ صرف ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا بلکہ جب انہوں نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو بڑے پلے ایریا میں اکیلا نہیں چھوڑ...
    یوکرین نے کہا ہے کہ امریکا کے 28 نکاتی امن منصوبے پر فریقین کے درمیان ایک مشترکہ سوچ قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد روس کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف آئندہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جبکہ امریکی سیکریٹری آف دی آرمی ڈین ڈرسکول اس ہفتے یوکرین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ مزید پڑھیں: آن لائن محبوبہ کی طرف سے زہریلی شراب کا تحفہ، روس نے کیسے اپنے افسر کو مارنے کا یوکرینی منصوبہ ناکام بنایا؟ یوکرینی صدر ولاودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ٹرمپ سے حساس نکات پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اور میٹنگ مہینے کے اختتام...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شہرت موسیقاروں کی زندگی پر اتنا ہی منفی اثر ڈال سکتی ہے جتنا سگریٹ نوشی کرنے سے ہوتا ہے۔ جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہونے والے مطالعے کے مطابق شہرت موسیکاروں کی اوسط عمر میں 4.6 سال تک کمی کر دیتی ہے۔ جرمنی کی یونیورسٹی وٹن ہرڈیکے کے محققین نے 648 گلوکاروں کا ڈیٹا جمع کیا، جن میں سے نصف کو شہرت یافتہ جبکہ نصف کو نسبتاً کم معروف قرار دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: درمیانی عمر میں وزن میں کمی انسانی زندگی میں برسوں کا اضافہ کرسکتی ہے، تحقیق اس تحقیق میں سولو سنگرز، بینڈ کے لیڈ اور بیک اپ گلوکار بھی شامل تھے۔ شہرت یافتہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دےدی۔ اے ڈی بی کےمطابق فنڈزصوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے،جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف، پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی،صوبےمیں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ میں ہے،بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اے ڈی بی کاکہنا ہےکہ1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہترہوگی،منصوبہ ژوب اورمُولا دریا بیسن میں روزگاراورخواتین کیلئےمعاشی مواقع بڑھائےگا،منصوبےمیں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے۔ پنجاب، مختلف شہروں میں فضائی آلودگی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔ وائٹ ہاؤس میں تھینکس گیونگ کی تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم اب امن معاہدے کے مسودے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف نو ماہ میں آٹھ جنگیں رکوائیں، اور اب روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بھی حتمی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو ماسکو بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ روسی صدر سے ملاقات کر کے حتمی نکات طے کیے جا...
    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پالامو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 22 سالہ خاتون گھریلو جھگڑے کے دوران ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات تھانہ رام گڑھ کے علاقے میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد 25 سالہ شوہر، اپیندر پریہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ وقوعے کے وقت خاتون بھی نشے میں تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘ پولیس کے مطابق شیلپی دیوی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ اپیندر گھر میں شراب کے نشے میں تھا جب...
    بھارت کے علاقے نوئیڈا میں بچوں کے قتل کے کیس کو تقریباً 2 دہائیاں گزرنے کے بعد ایک بار پھر ملک بھر میں بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے مقدمے کے آخری ملزم سرندر کُولی کو بھی بری کر دیا ہے۔ 12 نومبر کو عدالتِ عظمیٰ نے اُن کے خلاف زیرِ التوا آخری مقدمے میں سابقہ فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اعترافی بیان جس میں انسانیت سوز جرائم کا ذکر تھا، تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیا اور قابلِ اعتماد نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بچے کے اغوا اور قتل کا مقدمہ، سپریم کورٹ نے 15 سال بعد ملزمان کو بری کردیا یہ کیس دسمبر 2006 میں اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کے درمیان وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے فریقین نے اقتصادی  تبادلوں میں پیشرفت کے لئے  کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات،  لائیو سٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت مسلسل تیسرے روز بھی صوبے میں شفافیت کے لئے پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب کیا گیا۔ اجلاس میں ہر منسٹری، ہر محکمہ اور ہر سیکرٹریز سے مکمل جواب طلبی کی گئی۔ اس موقع پر نئے پراجیکٹس سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ لگاتار 6 گھنٹے ایجوکیشن، ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز،  ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر کے ہر شعبے سے متعلق امورکی جانچ پڑتال اور تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محنت کشوں کے اپنے...
    جامعہ بلوچستان کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ میں اس سال ہونے والی ایگزیبیشن محض ایک نمائش نہیں تھی، یہ احساسات، بحرانوں اور بدلتی دنیا کے دکھ کا رنگوں میں کیا گیا اظہار تھی۔ 30 سے زائد طلبہ کے فن پارے نہ صرف ان کے فائنل ایئر کی محنت کا ثمر تھے بلکہ معاشرتی اور ماحولیاتی زوال کی گونج بھی ان تخلیقات میں واضح سنائی دیتی رہی۔ نمائش میں جس آرٹ ورک نے اپنی جانب توجہ مرکوز رکھی وہ عظمیٰ سعید کا تخلیق کردہ سلسلہ تھا۔ عظمیٰ نے اپنے منفرد تجربے میں قدرت اور مشین کو ایک دوسرے سے جوڑا ہے۔ انہوں نے مختلف مشینوں کے اسپیئر پارٹس پر لینڈ اسکیپ تخلیق کیے، وہ منظرنامے جو بظاہر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں،...
    پاکستان مسلم لیگ ن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں پنجاب پر اپنا غلبہ دوبارہ قائم کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟ قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں جیت کر ن لیگ نے کلین سویپ کیا جسے سیاسی حلقوں میں ‘پنجاب واپس لینے’ کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق، یہ ضمنی انتخابات 13 حلقوں میں ہوئے جن میں ن لیگ کے امیدواروں نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار ایک بھی نشست نہ جیت سکے۔ صرف ایک صوبائی نشست...
    ساؤتھ ایئر لائن کے نام سے پاکستان میں ایک نئی نجی ایئرلائن کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے، جس کا مقصد ساؤتھ پنجاب کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں کو ملک کے بڑے معاشی مراکز سے جوڑنا ہے۔ یہ نئی ایئر لائن فضائی سفر کو سستا، قابلِ رسائی اور مؤثر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں کے طلباء، کاروباری افراد اور مزدوروں کو آسان سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ کا ایئر سیال اور ایف آئی اے کو نوٹس ساؤتھ ایئر کا باضابطہ افتتاح 25 نومبر 2025 کو ملتان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ایئر لائن...
    جنوبی پنجاب کا علاقہ چولستان 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر اور رحیم یار خان پر مشتمل ہے۔ چولستان میں کل انسانی آبادی پونے 2 لاکھ ہے اور ان چولستانیوں کا روزگار صرف اور صرف مال مویشی پالنا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق وسیع وعریض صحرائے چولستان میں 20لاکھ جانور ہیں جن میں 13لاکھ بھیڑ بکریاں ،5لاکھ گائے اور 28ہزار اونٹ شامل ہیں۔ چولستان میں بھوک اور پیاس سے مرنے والے جانوروں میں اونٹ کی شرح بہت کم ہے، جبکہ گائے اور بھیڑ بکریوں کی بہت بڑی تعداد بھوک اور پیاس سے مر جاتی ہے جس سے چولستانیوں کو خشک سالی کے دوران بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چولستان میں اونٹ میں خارش کی بیماری بھی عام ہوتی...
    گلگت بلتستان  میں صوبائی حکومت کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہے اور اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے، تمام وزرا، مشیران اور کوآرڈینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، اور جسٹس (ر) یار محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری آرٹیکل 48-A(2) کے تحت کی گئی اور یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور GB کونسل کے چیئرمین موجودہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد منظور کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل، ریٹائرڈجسٹس یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر گلگت بلتستان میں اب نگراں سیٹ اپ باقاعدہ قائم ہو گیا ہے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگلی منتخب حکومت گلگت بلتستان میں...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ وہ اسمبلی توڑ دیتے تو آج بھی وزیراعظم ہوتے لیکن انہوں نے نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کرتے ہوئے کرسی چھوڑ دی۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب  وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے عمل کو صرف حاصل شدہ ووٹس کی بنیاد پر نہیں پرکھا جا سکتا کیونکہ عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے اور نئے وزیراعظم کے انتخاب دونوں کے لیے ایک ہی ووٹ استعمال ہوتا ہے۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ اگر وہ اسمبلی تحلیل کر دیتے تو شاید آج بھی وہ وزیراعظم...
    دبئی: متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں دگنا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت اور سیاحوں نے شرکت کی۔ ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں سے 440 نے پہلی بار شرکت کی جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کی جو کہ اس ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ کبھی بھی تابناک اور مثالی نہیں رہی۔ جسٹس منیر احمد سے اس کے زوال کا آغاز ہوا اور فیلڈ مارشل محمد ایوب خان اور جنرل محمد ضیاء الحق کے مارشل لا اور جنرل پرویز مشرف کے دستورِ پاکستان کو معطل کر کے اقتدار پر قبضے اور پھر ایمرجنسی لگا کر عدلیہ کو معزول کر کے من پسند جج صاحبان سے پی سی او کا حلف لینے کی مثالیں اس کی روشن دلیل ہیں۔ جسٹس انوار الحق جنرل ضیاء الحق کو اور جسٹس ارشاد حسن خان جنرل پرویز مشرف کو شخصی طور پر آئین میں ترمیم کرنے اور تین سال حکمرانی کا اختیار بھی دے چکے تھے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ریلوے ایک زمانے میں ترقی کی پٹڑی پر دوڑنے والی امید تھی مگر آج اس کی حالت دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے کسی نے ادارے کے جسم سے روح کھینچ لی ہو اور افسوس اس بات کا ہے کہ یہ تباہی اْس دور میں ہو رہی ہے جب وزارتِ ریلوے ایک ایسے شخص کے پاس ہے جس نے ظلم، قید اور سیاسی انتقام سہہ کر اقتدار تک دوبارہ رسائی حاصل کی۔ توقع تھی کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی جس نے خود تکلیف دیکھی وہ عوام کی تکلیف کا درد زیادہ شدت سے محسوس کرے گا، مگر صورتحال اس کے بالکل برعکس نکلی۔ پھر اسی تباہ حال نظام میں ایک خبر آئی کہ ریلوے حکام 2030 تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے۔ ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اْن کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کر دیا اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی۔ پس اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو، اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے۔ اور رات کے وقت پھر اْس کی تسبیح کرو اور سجدہ ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی۔ اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا۔ (سورۃ ق:37تا41)رسول اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات سیکورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، برمی مسلمانوں کے لیگل اسٹیٹس کے دیرینہ مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ نے اس معاملے کے حل کیلیے پاکستانی وزیر داخلہ کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا، انہوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت بھی کی۔ فریقین نے پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق کیا، جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ اجتماعِ عام میں 25 مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین رہنماؤں اور اسلامی تحریکات کی قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کی شرکت نے اجتماع کو عالمی سطح پر نمایاں اور مؤثر رنگ عطا کیا۔تقریب میں جماعت اسلامی کی جانب سے معزز مہمان خواتین رہنماؤں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جب کہ مختلف اسلامی ممالک کی رہنماؤں نے بھی محبت، خیر سگالی اور اپنائیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر تحریک النہضہ تیونس کی طرف سے جماعت اسلامی پاکستان کی ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر حمیرا طارق کو خصوصی یادگاری تختی پیش کی گئی۔ تحریک النہضہ کی رہنما سہام، لیلی الزیتونی، بنگلا دیش جماعت اسلامی ویمن ونگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-26 جنیوا /غزہ /تل ابیب /قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ سیاسی پیش رفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے‘پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے والی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے300 سے زاید فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جا رہے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-18 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان کے افغانستان پر حملے کا افغان طالبان کا الزام مسترد کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور ہم سویلین پر حملہ نہیں کرتے۔یہ بات انہوںنے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔افغانستان پر حملے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ ہم کھلم کھلا اعلان کرتے ہیں جب حملہ کرتے ہیں، اکتوبر میں ہم نے افغانستان پر حملہ کیا اور سب کو بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے اور کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم ریاست ہیں، ریاست کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-17 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم ICCBS کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کے مجوزہ ایکٹ ICS-2025 پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے تعلیمی اور سائنسی مستقبل کے لیے خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی سے ICCBSجیسے عالمی معیار کے علمی و تحقیقی مرکز کو علیحدہ کرنے کی کوشش علم و کراچی دشمنی ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہے۔ ICCBS کئی دہائیوں سے وفاقی فنڈنگ، عالمی تعاون اور پاکستانی سائنسدانوں کی محنت سے قائم ہونے والا ملک کا اہم تحقیقی ادارہ ہے، جسے جامعہ کراچی کے ڈھانچے سے الگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251126-01-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی شرعی عدالت میں بھی 27 ویں ترمیم کو چیلنج کردیا گیا، بیرسٹر علی طاہر کی جاب سے وفاقی شرعی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور احتساب اسلام کے بنیادی اصول ہیں جو 27 ویں ترمیم میں ختم کردی گئی ہے ، 27 ویں ترمیم غیر اسلامی شقین کالعدم قرار دی جائیں ،صدر اور فیلڈ مارشل کو دیا گیا تاحیات استثنیٰ غیر اسلامی ہے ،عدلیہ آزادی کے ساتھ کیسز نہیں سن سکتی ہے جو کہ غیر اسلامی ہے۔ سیف اللہ
      خلفائے راشدین کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے تو کیا یہ ان سے بھی بڑے ہیں؟ صدارت کے منصب کے بعد ایسا کیوں؟مسلح افواج کے سربراہان ترمیم کے تحت ملنے والی مراعات سے خود سے انکار کردیں یہ سب کچھ پارلیمنٹ اور جمہورہت کے منافی ہوا، جو قوتیں اس ترمیم کو لانے پر مُصر تھیں ان کی عزت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، عوام میں حکومت کی مقبولیت بڑی تیزی سے گری،سربراہ جے یو آئی کی میڈیا کو بریفنگ جمعیت علماء اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ یہ عوامی مفاد کا تقاضا...
    حکام نے وہ جگہ شناخت کر لی جہاں دہشت گردوں نے حملے سے قبل رات گزاری تھی انٹیلی جنس ادارے حملے کے پیچھے سہولت کار اور سپورٹ نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا کہ پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے ذمہ دار ممکنہ طور پر افغان شہری ہیں۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی اور انٹیلی جنس ادارے حملے کے پیچھے سہولت کار اور سپورٹ نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں، واضح ر ہے کہ حملے میں 3 اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے تھے ۔حملہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش بمبار نے ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازے پر خود...
    اقوامِ متحدہ نے 2025ء کو ’’عالمی سالِ کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی‘‘ قرار دے کر نہ صرف کوانٹم میکینکس کی ایک صدی مکمل ہونے کا اعتراف کیا ہے بلکہ کوانٹم دور کے آغاز کی عالمی سطح پر باضابطہ توثیق بھی کردی ہے۔ یہ اعلان اس امر کا تقاضا ہے کہ کوانٹم تحقیق اب محض علمی بحث نہیں، بلکہ مستقبل کی ٹیکنالوجی، صنعت، معاشیات اور عالمی نظمِ اجتماعی کی بنیاد بننے جا رہی ہے۔ دنیا اس نئے سائنسی انقلاب کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے اجتماعی ترقی کے ایک نئے باب میں داخل ہورہی ہے۔ انسانی ذہن کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ فطرت کے سربستہ رازوں کو کھولنے کی جستجو کرتا رہتا ہے۔ سائنس کی تاریخ اسی سفرِجستجو...
    حمیداللہ بھٹی سنسکرت میں تیجس کا مطلب شعلہ یا چمک ہے اوردبئی ائیر شو میں تیجس کی تباہی کے شعلے کی چمک دنیابھر میں دیکھی گئی ہے۔ بھارت کواپنے اِس طیا رے پر ناز ہے وہ اب اِسے فروخت کرنے کی تگ ودو میں ہے مگر ایک عالمی ایونٹ میں تیجس کی تباہی سے اُس کی ایسی کوششوں کو دھچکالگاہے کیونکہ وہ طیارہ جسے 2016سے استعمال کے باوجودابھی تک کسی جنگ کا حصہ بنانے کی ہمت نہیں ہوسکی دنیا کے لیے قابل اعتماد نہیں ہوسکتا ۔یہ ایک بڑی خامی ہے جسے دنیا جان چکی ہے ۔حتمی تجربات کے بعد بھی دو برس سے کم عرصے کے دوران دو طیارے تباہ ہونااِس کے نقائص کی نشاندہی ہے ۔ایک راجھستان میں تباہ...
    اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔ حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔ فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا...
    رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔ رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔ ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔ عجب بٹ اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت ) شہید بے نظیر آباد بورڈ نے 9 کلاس اور فرسٹ ائر کے امتحانی نتائج کا بیک وقت اعلان کر دیا، جس کے بعد بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ گئی ہیں۔ سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور نواب شاہ سمیت تینوں اضلاع کے ہزاروں طلبہ نتائج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ میں رشوت ستانی اور اقربا پروری زوروں پر ہے، جس کے باعث ان کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔نتائج کے خلاف طلبہ نے نواب شاہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، جس میں شہید بے نظیر آباد بورڈ کے ماتحت ہونے والے امتحانات میں مختلف کالجز کے کے طلبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)ملکی اندرونی اور بیرونی حالات کے پیش منظر میں میڈیا کے مثبت کردار کے حوالے سے ڈی سی بدین یاسر بھٹی کی زیرصدارت اجلاس ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی شرکت ۔ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی صدارت میں ضلع بدین کے تمام صحافیوں کے ساتھ دربار ہال بدین میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی رپورٹرز کے علاوہ تمام پریس کلبوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی، اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں اور انفارمیشن آفیسر عرفان علی جونیجو بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )افغان مہاجرین نے حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن اور تھانہ پہاڑی پورہ کو یرغمال بنا لیاتھانہ پہاڑی پورہ سے چند قدم کے فاصلے پر حاجی کیمپ سیٹھی ٹاؤن، خان کالونی، خٹک کالونی، غالب سٹریٹ اور ملحقہ گلی محلوں میں افغان مہاجر شرپسند نوجوانوں کے گینگز نے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی کھلا چیلنج دے رکھا ہے۔ ان علاقوں میں افغان مہاجرین کے سیکڑوں خاندان دھڑلے سے رہائش اور کاروبار بھی کر رہے ہیں اور 35 سے زائد افغان مہاجر شرپسند نوجوانوں کا ایک ایسا گینگ بھی سرگرم ہے جو پولیس کی ناک نیچے آئس ، چرس سمیت دیگر نشوں کا کھلا استعمال اور کاروبار بھی کرتے ہیں، یہ گینگ...
    ہائی کورٹ کے بہت سے ریٹائرڈ جج صاحبان جنھوں نے بھائی جان کے ساتھ serve کیا تھا، تعزیّت کے لیے آتے رہے اور ان کے مختلف واقعات سناتے رہے ۔ (ر) جسٹس افتخار شاہ صاحب نے بتایا کہ ’’ جج صاحب ملتان میں ایڈیشنل سیشن جج تھے، میں بھی وہیں تعیّنات تھا۔ ڈسٹرکٹ جج نے تمام جج صاحبان کو چائے پر بلایا، چیمہ صاحب آئے تو سب سے بڑے تپاک سے ملے مگر ایک جج سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ڈسٹرکٹ جج نے وجہ پوچھی تو چیمہ صاحب نے لگی لپٹی رکھے بغیر کہا، ’’یہ حرام کھانا چھوڑ دے اور کرپشن سے توبہ کرلے تو میں اس سے گلے ملا کروں گا‘‘۔ شاہ صاحب کا کہنا تھا ’’عدلیہ اور انتظامیہ کے...
    ریاست کی مضبوطی انصاف، اصول پسندی، احتساب اور خوفِ خدا سے پیدا ہوتی ہے۔ ریاست کی بنیادیں مضبوط کرنے کی بات ہو تو حضرت عمر فاروق ؓ یاد آجاتے ہیں۔ جن کے طرز حکمرانی کی بازگشت آج بھی گونج رہی ہے ۔ وہ زمانہ جس میں حکمرانی تخت و تاج کی آرائش نہیں بلکہ ذمے داری کی حرارت کا نام تھا۔ وہ عہد جس میں رعایا براہِ راست خلیفہ سے سوال کرتی اور خلیفہ جواب دیتا تھا۔ ایسا جواب جو صرف الفاظ کا نہیں بلکہ کردار کا بوجھ اٹھائے ہوتا تھا۔حضرت عمر فاروقؓ کی حکومت ایک ایسی فلاحی سلطنت کی مثال تھی جس میں حکمران اپنے آپ کو رعایا کا امین سمجھتا تھا اور امانت کے تصور میں کسی قسم...
    دنیا کے نقشے پر اگر کوئی ایسی لکیر کھینچی جائے جو امارت اور غربت کو ایک ساتھ دکھا سکے تو شاید وہ لکیر اتنی ہی گہری ہوگی، جتنی صدیوں سے محکوم انسانوں کے دلوں پرکھنچی ہوئی ہے۔ بیسویں صدی میں ہم نے یہ خواب دیکھا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی انسان کی مشقت کم کرے گی۔ جب عالمی منڈیاں وسعت اختیارکریں گی، جب صنعتیں محنت کشوں کے خون اور زندگی کو نچوڑنے کے بجائے انصاف کے اصولوں پر چلیں گی تو شاید انسان کے درمیان موجود طبقاتی فاصلہ کم ہونے لگے گا مگر ہوا کیا؟ اکیسویں صدی میں داخل ہوتے ہی یہ خواب ریزہ ریزہ ہوگیا۔ اس دنیا میں جہاں خلائی جہاز مریخ پر اترنے کی تیاریوں میں...
    پاک بھارت جنگی کشیدگی میں ان کی سیاسی اور دفاعی محاذ پر شکست کے بعد ایک عمومی رائے یہ ہی بنی تھی کہ نریندر مودی کی نہ صرف مقبولیت میں کمی ہوئی ہے بلکہ اب وہ ایک بڑے سیاسی بوجھ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اسی بنیاد پر یہ نتیجہ نکالا گیا کہ وہ اور ان کی جماعت بی جے پی سمیت اتحادی جماعتیں حالیہ بہار کے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے اور ان کو ایک بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیکن بہار کے انتخابات او راس کے نتائج نے مودی کے مخالفین کو سخت مایوس کیا ہے اور تمام تر حکمت عملی کے باوجود ان کے مخالفین بہار کے انتخابات میں مودی کی سیاسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو شدید عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے، جبکہ اے وی ایل سی کی دس ماہ اور تیرہ دن کی کارکردگی نے چونکا دینے والے حقائق بے نقاب کر دیے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گاڑی چوری اب محض ایک جرم نہیں بلکہ ایک منظم کاروبار کی صورت اختیار کر چکی ہے۔316دنوں میں کروڑوں روپے مالیت کی املاک لٹیرے لوٹ کر فرار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 316دنوں میں279گاڑیاں چھینی گئیں۔ 1657 گاڑیاں چوری ہوئیںاور حیران کن طور پر35319موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، یہ وہ تعداد ہے جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ عوام سوال اٹھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)ادارہ ترقیات سہون جامشورو افسران کی اقرباپروری اور بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا،ادارہ مالی بدعنوانی کے سبب بحران کا شکار،ملازمین تنخواہ سے محروم،گروپ انشورنس اور جی پی فنڈز کے اکائونٹ بھی خالی ہونے کا انکشاف،سسٹم نے 19گریڈ کے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سی اور فنانس شبیر سومرو کو عہدہ سے ہٹا دیا،ادارے میں اہم عہدوں پر کلرک قابض، ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دیدی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات سہون جامشورو میں گزشتہ کئی دہائیوں سے مالی بحران ختم نہ ہوسکا ہے۔ڈائریکٹر جنرل علی گل سنجرانی 19 گریڈ کے ہوتے ہوئے 20ویں گریڈ کے عہدہ پر براجمان ہیں جنہوں نے اپنے پی ایس راجا خان کو ڈی ڈی او کے اختیارات...
    ایف سی ہیڈ کوارٹر پشاور پر 3 دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، دہشت گردی کی اس کارروائی میں 3 جوان شہید اور 11 زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ دہشت گردوں کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم موجود تھے۔ پولیس نے دہشت گردی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی ہے۔  پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ نہ صرف موجود...
    علم کا خزینہ ہے سرزمین بہرائچ  فضل کا نگینہ ہے سرزمین بہرائچ حسن ساری دنیا کا اس کے حسن پر قرباں ایسا آبگینہ ہے سرزمین بہرائچ جس نے بھی اسے دیکھا ہوگیا فدا اس پر دلربا حسینہ ہے سرزمین بہرائچ صورتیں یہاں کیا کیا خاک میں ہیں خوابیدہ   علم کا دفینہ ہے سرزمین بہرائچ علم کے سمندر میں خوشہ چینی کرنے کو  گویا ایک سفینہ ہے سرزمین بہرائچ کسب علم کے جذبے آکے یاں نکھرتے ہیں بام فن کا زینہ ہے سرزمین بہرائچ زندگی نبھانے کے گر بھی یہ سکھاتی ہے   جینے کا قرینہ ہے سرزمین بہرائچ پروفیسر طاہر محمودبہرائچی۔ (سابق صدرنشیں، قومی اقلّیتی کمیشن، حکومتِ ہند) تاریخ کے اوراق پلٹیں تو بہت سے علاقوں اور مُلکوں کے...
    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں شراب کے نشے میں دھت شوہر نے 22 سالہ نوجوان بیوی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی رات رام گڑھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع داتم باڑی جھاڑیا علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ شلپی دیوی اپنے گھر واپس لوٹی تو وہ بھی نشے میں تھی۔ شراب کے نشے میں دھت شوہر اوپیندرا پرہیا کو بیوی کے نشے میں گھر آنے پر غصہ آیا اور وہ بیوی سے جھگڑنے لگا۔ تکرار بڑھنے پر اوپیندرا نے شلپی کو مارنا شروع کر دیا اور اچانک اسے اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخ...
    سیاحت کے شوقین حضرات کیلئے سردیوں کے تین ماہ دسمبر جنوری فروری میں سیر کرنے کیلئے بہترین مقام بہاولپور ہے جہاں آپ کو تاریخ اور ایڈونچر دونوں ملتے ہیں۔ بہاولپور اور اْچ شریف اپنی گاڑی اور پبلک بس دونوں پر دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ چولستان دیکھنے کیلئے اپنے گاڑی ہو تو سیر کرنا آسان بھی ہے اور وقت کی بہت ساری بچت ہوجاتی ہے۔ تین سے چار دن میں یہ تمام مقامات باآسانی دیکھے جاسکتے ہیں۔ میں اکتوبر اور نومبر میں دو بار بہاولپور اور چولستان دیکھنے گیا۔ ایک بار عمارہ خان نے زبیر کھنڈ کے دوستوں کے ساتھ مل کر صحرا میں قیام کا انتظام کر رکھا تھا، بہاولپور زبیر کھنڈ کے والد محترم کے ساتھ دیکھا اور پھر...
    کراچی: شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بنارس چوک کے قریب واٹر ٹینکر سے جان لیوا حادثے میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا اور میمن گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق بنارس چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، جن کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی شناخت 25 سالہ شاکر اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار...