یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، کراچی میں مرکزی جلوس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
اسلام ٹائمز: جلوس کے دوران نوحہ خوانی، ماتم داری اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ پر روشنی ڈالنے کے لیے خطابات بھی کیے گئے۔ عزاداروں نے اس موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے گہری عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آئی آر سی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، جہاں عزاداروں کے لیے مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایام شہادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے منائے جانے والے ایامِ فاطمیہ کے موقع پر بوتراب امام بارگاہ سے آئی آر سی امام بارگاہ تک ایک عظیم الشان ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس میں مختلف عزاداری و ماتمی انجمنوں، علما کرام، ذاکرین اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جلوس کے دوران نوحہ خوانی، ماتم داری اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ پر روشنی ڈالنے کے لیے خطابات بھی کیے گئے۔ عزاداروں نے اس موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے گہری عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آئی آر سی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، جہاں عزاداروں کے لیے مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ امن و امان کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور رضاکاروں نے حفاظتی انتظامات کے سخت ترین اقدامات کیے، جبکہ ریسکیو و میڈیکل ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حضرت فاطمہ زہرا امام بارگاہ کے لیے
پڑھیں:
حضرت فاطمہؑ نے مختصر مگر بابرکت زندگی میں وقت کے بہترین انتظام سے انمٹ نقوش رقم فرمائے، آقائے رفیعی
خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مراسم میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے سیرتِ حضرت فاطمہؑ میں وقت کے انتظام (Time Management)" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمہؑ کی شبِ شہادت کے موقع پر حسینیہ امام خمینیؒ تھران میں عزاداری کی تیسری شب کے مراسم میں ہزاروں عقیدتمندوں اور متعدد حکومتی ذمہ داران اور تینوں قوتوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مراسم میں حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے سیرتِ حضرت فاطمہؑ میں وقت کے انتظام (Time Management)" کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے بے مقصدگی، بے نظمی، اولویت اور ترجیحات کے نہ ہونے اور جلد بازی جیسے عوامل کو وقت کے ضیاع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیقہ کبریٰؑ نے صدقٖ نیت، مقصدیت، درست اولویت بندی، اور وقت کے جامع استعمال کے ذریعے اپنی مختصر مگر بابرکت عمر میں اسلامی معاشرے اور نبوی خاندان کے لیے عظیم خدمات انجام دیں، اور تبیین، روشنگری اور دفاعِ ولایت کے میدان میں مؤثر قدم اٹھائے۔ اس مجلس میں میثم مطیعی نے بھی بانوئے دو عالم، حضرت فاطمہؑ کے مصائب پڑھے، نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی۔