تسنیم نیوز کے مطابق، اس مجلس کے مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر طباطبائی‌ نژاد نے اُن عوامل کی تشریح کی جو فرد اور معاشرے کو حق اور حقیقت کے راستے سے دور کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی دختر، حضرت فاطمہؑ کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عزاداری کی آخری شب کی مجلس، ہزاروں فاطمی عزاداروں کی شرکت کے ساتھ حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقد ہوئی۔ تسنیم نیوز کے مطابق، اس مجلس کے مقرر حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر طباطبائی‌ نژاد نے اُن عوامل کی تشریح کی جو فرد اور معاشرے کو حق اور حقیقت کے راستے سے دور کر دیتے ہیں۔ اس مجلس میں معروف نوحہ خوان مهدی رسولی نے بھی مقامِ مادر کے عنوان سے اشعار پیش کیے اور حضرت فاطمہؑ کی خدمت میں مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اب کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو  جتوا دیتے تھے: مریم نواز کا کلین سویپ کے بعد کلام

 سٹی42: مسلم لیگ نون کی سینئیر نائب صدر اور پنجاب کی چیف منسٹر مریم نواز نے اتوار کے روز پی ٹی آئی کے سزا یافتہ رہنماؤں کی چھوڑی ہوئی نشستوں پر ضمنی انتخاب کو عوامی ریفرنڈم قرار دیا اور کہا ہے کہ  یہ ضمنی الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، پنجاب اور پختونخوا کے عوام نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے مسلم لیگ ن نے بیانیے پر نہیں کارکردگی پر ضمنی الیکشن جیتا، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔

مریم نواز نے کہا، ا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے، عوام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اعتماد کر کے ووٹ دیا۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع

 کل اتوار کے روز پنجاب میں جتنے حلقوں میں انتخاب ہوا ان سب  میں مسلم لیگ نون نے آسانی سے فتح حاصل کر لی۔ یہ سب حلقے پی ٹی آئی کے اہم ترین لیڈروں کو نو مئی سانحہ کے دوران ہونے والے سنگین جرائم کی سزا ہو جانے کے سبب خالی ہوئے ہیں۔ کل اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخاب واضح طور پر پی ٹی آئی کے لیدروں کو 9 مئی سانحہ کے دوران ہونے والے جرائم پر سنائی گئی سزاؤں کے متعلق عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے تھے۔  فیصل آباد کے ایک حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے جیتنے والے مسلم لیگی امیدوار سے آدھے  سے بھی کم ووٹ لئے اور باقی تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کے کسی امیدوار کو نمایاں ووٹ ہی نہیں ملےْ   قومی اسمبلی کی تمام 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹوں پر مسلم لیگ نون کامیاب  ہوئی۔
 
ان ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد مریم نواز نے کہا کہ تحریک لبیک کو 2017 کے ضمنی الیکشن میں (مسلم لیگ نون کو ڈیمیج کرنے کے لئے) لانچ کیا گیا تھاا، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون نے  کامیاب جلسے کیے تھے لیکن ہم سے سیٹیں چھینی گئیں۔

این اے 185؛ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ، 20پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول

سب کو پتا ہے کہ دھاندلی کب اور کس کے لیےہوئی تھی، لیکن مسلم لیگ ن اپنے موقف پر قائم رہی، عوام  اب "بیانیوں" سے تنگ آ گئے ہیں، "بیانیوں" سے ملک ترقی نہیں کرتے، کارکردگی سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہری پور میں مسلم لیگ ن کی جیت کو سب نے دیکھا، بیانیے والوں کو کام کرنا نہیں آتا، صرف نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔

آل پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ؛ پنجاب یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

وزیراعلیٰمریم نے مزید کہا،  2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا تھا۔  آج نہ فیض حمید ہے نا وہ جج ہیں جو پی ٹی آئی کو الیکشن جتواتے تھے۔

فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔

مریم نواز نے کہا،  بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، میں نے اور نواز شریف نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • سکردو، اسلامی تحریک کے زیر اہتمام "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد
  • اب کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو  جتوا دیتے تھے: مریم نواز کا کلین سویپ کے بعد کلام
  • عثمان طارق ایکس فیکٹر ہے، سلمان آغا کی شاندار کارکردگی پر تعریف
  • حضرت فاطمہؑ کی تشییع جنازہ و تدفین کی پوشیدگی
  • آقا جان! آپ کا نذرانہ قبول ہو
  • حضرت فاطمہؑ کا پوشیدہ مزار اور غیبت و قیام امامؑ زمانہ
  • خفیہ قبر کے رموز، پوشیدہ مزار بطورِ ابدی احتجاج
  • حضرت فاطمہؑ نے مختصر مگر بابرکت زندگی میں وقت کے بہترین انتظام سے انمٹ نقوش رقم فرمائے، آقائے رفیعی
  • ایام فاطمہؑ کے تیسری شب کے مراسم میں جنرل اسماعیل قاآنی کی شرکت