کویت نے طویل مدتی اقامہ متعارف کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-6
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت نے ملکی رہائشی نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کیلیے طویل المدت اقامہ (رہائشی اجازت نامہ) متعارف کروا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آرٹیکل 7 کے تحت نئے طویل المدت اقامہ میں سرمایہ کاروں، جائیداد کے مالکان اور بعض خاندانی کیٹیگریز کیلیے پہلے سے کہیں زیادہ آسانی فراہم کی گئی۔کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے طویل المدت اقامہ کی منظوری دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-19
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔ یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کیلیے ہوگا، نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔